حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے صوفی اسکالر خواجہ سید احمد ظریف چشتی کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے ان کے قاتلوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔
مولانا نے اپنے بیان میں کہاکہ خواجہ سید احمد ظریف چشتی محب اہل بیتؑ تھے،ان کا پیغام انسانوں سےمحبت اور تصوف کی تعلیمات کے عین مطابق ہوتا تھا ۔ان کا بہیمانہ قتل ہواہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔
مولانا نے مہاراشٹر سرکار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ خواجہ سید احمد ظریف چشتی کے قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہونچایا جائے ۔اسی کے ساتھ مولاناسید کلب جواد نقوی نے خواجہ سید احمد ظریف چشتی کے اہل خانہ اور عقیدت مندوں کو تعزیت و تسلیت بھی پیش کی۔
https://ur.hawzahnews.com/xbNwm
News ID: 382172
8 جولائی 2022 - 13:25
- پرنٹ
حوزہ/ مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری نے صوفی اسکالر خواجہ سید احمد ظریف چشتی کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے ان کے قاتلوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔