مجلس علمائے ہند
-
مولانا کلب جواد نقوی:
یتی نرسنگھانند جیسے لوگوں کی وجہ سے پوری دنیا میں ہندوستان کی بدنامی ہورہی ہے، اس کو گرفتار کیا جائے
حوزہ/مجلسِ علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے پیغمبرِ اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کرنے پر ڈاسنا مندر کے مہنت، بدنام زمانہ یتی نرسنگھانند سرسوتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یتی نرسنگھانند جیسے شرپسند عناصر ملک میں فساد کروانا چاہتے ہیں، اس لئے ایسے افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔
-
وقف ترمیمی بل کو کسی بھی حال میں قبول نہیں کیاجائے گا: مولانا کلب جواد نقوی
حوزہ/ مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری نے کہاکہ آئندہ لایحۂ عمل کے لئے علماء اور انجمنوں کا جلسہ بھی منعقد ہوگا،یہ بل نہایت خطرناک ہے۔
-
آیت اللہ اعرافی نے مولانا سید کلب جواد نقوی سے ملاقات کے دوران کہا:
ہندوستانی مدارس کو مضبوط کیا جائے/برادران اہلسنت کے ساتھ باہمی تعاون ہی وحدت اسلامی ہے
حوزہ/ آیت اللہ اعرافی نے کہا : ہمیں برادران اہل سنت کے ساتھ اچھا میل جول رکھنا چاہیے، اگرچہ اتحاد اسلامی کا مطلب اہل سنت کے ساتھ با ہمی تعاون ہے؛ لیکن ہمیں اپنے عقائد کو محفوظ رکھنا چاہیے اور اپنے بچوں کو اصول دین کی تعلیم دینا چاہئے ۔
-
لکھنؤ؛ انہدام جنت البقیع کے سو سال مکمل ہونے پر مجلس علمائے ہند کا احتجاجی مظاہرہ
حوزہ/ احتجاج میں جنت البقیع کی تعمیر نو کا مطالبہ کرتے ہوئے موجودہ صدی کو ظلم اور دہشت کی صدی قرار دیا گیا۔
-
لکھنؤ؛ عالمی یوم القدس کے موقع پر مدرسۃ الزہرا میں لیکچر کا اہتمام
حوزه/ مولانا غلام رضا رضوی نے طالبات کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل جس طرح مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر تشدد کررہاہے اور مظلوم فلسطینیوں کو مارتا رہتا ہے، اس کی عالمی سطح پر مذمت ہونی چاہیے ۔افسوس یہ ہے کہ اقوام متحدہ بھی استعماری چالوں کا شکار ہے اور فلسطینی مظلوموں کی حمایت میں اسرائیلی بربریت کے خلاف کوئی مناسب اقدام نہیں کیا جاتا۔ تنہا ایران ہے جو اس مسئلے کو زندہ رکھے ہوئے ہے اور ہمیشہ مظلوموں کی حمایت میں سینہ سپر رہتاہے۔
-
مولانا کلب جواد نقوی:
مولانا شبیب کاظم کو جلد رہا نہیں کیا گیا تو ہم بہار میں بڑی عوامی تحریک شروع کریں گے
حوزہ/ مولانا کلب جواد نقوی نے وقف لیٹروں کے خلاف بیان جاری کرتے ہوئے مولانا شبیب کاظم کی گرفتاری کی مذمت کی اور انہیں جلد رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔
-
مجلس علمائے ہند نے سویڈن میں قرآن مجید کے نسخے کو نذرآتش کئے جانے کی مذمت کی
حوزہ/ مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے سویڈن حکام کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ قرآن مجید مقدس کتاب ہے ،اس کے نسخے کو نذرآتش کرنا اشتعال انگیز عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔
-
خواجہ احمد ظریف چشتی کے قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے، مولانا کلب جواد نقوی
حوزہ/ مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری نے صوفی اسکالر خواجہ سید احمد ظریف چشتی کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے ان کے قاتلوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔
-
مجلس علمائے ہند:
ہندوستان؛ شرپسندوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے لیکن بے گناہوں کے گھروں کو مسمار کرنا غیر قانونی عمل ہے
حوزہ/ ہندوستان میں بڑھتی ہوئی فرقہ واریت اور اقلیتوں کے حقوق کی پامالی پر مجلس علمائے ہند کے اراکین نے اظہار تشویش کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے فرقہ پرستوں اور اقلیت مخالف تحریکات پر سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ۔
-
مجلس علمائے ہند کی ادارہ تنظیم المکاتب کی جانب سے سہ روزہ کانفرنس میں شرکت کی اپیل
حوزہ/ ہندوستان میں موجود سامراجی طاقتوں اور اسلامو فوبیا کے شکار شر پسند عناصر کے شیطانی منصوبوں اور اعتراضات کی بیخ کنی کے لئے ادارہ تنظیم المکاتب کی جانب سے سہ روزہ کانفرنس کا انعقاد ۱۰ ،۱۱،۱۲ دسمبر ۲۰۲۱ کو تنظیم المکاتب کیمپس گولہ گنج لکھنو میں کیا جا رہا ہے۔
-
امام خمینی کی 32برسی کے موقع پر مجلس علمائے ہند کی جانب سے انٹرنیشنل ویبنار منعقد،ایرانی سفیر سمیت مختلف شخصیات کا اظہار خیال
حوزہ/ امام راحل آیت اللہ العظمی سید روح اللہ خمینی رحمتہ اللہ علیہ کی بتیسویں برسی کے موقع پر مجلس علمائے ہند کی جانب سے ویبنار کا انعقاد عمل میں آیا جس میں سفیر ایران در ہند آقائی ڈاکٹر علی چگینی کے ساتھ دیگر علماء اور دانشوروں نے شرکت کی۔ یہ ویبنار " انقلاب امام خمینی کے تہذیبی و سیاسی اثرات" کے موضوع پر انعقاد پذیر ہوا۔
-
مجلس علمائے ہند کی جانب سے عالمی یوم قدس کے موقع پر آن لائن احتجاج،شیعہ و سنّی علماء نے شریک ہوکر صدائے احتجاج بلند کی
حوزہ/عالمی یوم قدس کے موقع پر مجلس علمائے ہند کے زیر اہتمام فلسطینی مظلوموں کی حمایت میں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف ’آن لائن احتجاج ‘کیا گیا۔