۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا سید رضا عباس نقوی امام جمعہ بوتسوانا افریقہ

حوزہ/ ہزارہ کے محنت کش مزدورں کا اس طرح بہیمانہ قتل یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے یہودی و سعود کے یہ آلہ کار غنڈے  دندناتے پھر رہے ہیں اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید رضا عباس نقوی امام جمعہ بوتسوانا افریقہ نے ہزارہ کے محنت کش مزدورں کا بہیمانہ قتل پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے یہ مطالبہ کیا ہے کہ ظالموں کو کیفر کردار تک پہونچاے پاکستانی حکومت۔

انہوں نے کہا کہ ہزارہ کے محنت کش مزدورں کا اس طرح بہیمانہ قتل یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے یہودی و سعود کے یہ آلہ کار غنڈے  دندناتے پھر رہے ہیں اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے

انہوں مزید کہا کہ ان مظلوموں کا قتل حکومت کی ناکامی ہے قاتل بے خوف پھر رہے ہیں اور مظلوموں کی کوئی فریاد سننے والا نہیں ہے۔

آخر میں کہا کہ ہم حکومت پاکستان سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ ان بے گناہوں کے قتل پر ایکشن لے اور قاتلوں کو کیفر کردار تک پہونچاۓ۔
 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .