۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی کی خدمت میں جمہوریہ ہندوستان کے عراق میں سفیر  

حوزہ/ دونوں ممالک کےدرمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا اور ہندوستان سے  عراق آنے والے زائرین کی مشکلات کے ازالے پر بھی بات ہوئی  جس پرمہمان سفیر نے اپنی جانب سے ہندوستانی شہریوں کی ہرممکنہ خدمت کی یقین دہانی کرائی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف  میں ملاقات کو آئے جمہوریہ ہندوستان کےعراق میں سفیر جناب بیریندر سنگھ یادو کی سربراہی میں سفارت ہندوستان بغداد کے وفد سے ملاقات میں دونوں ممالک کےدرمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا اور ہندوستان سے  عراق آنے والے زائرین کی مشکلات کے ازالے پر بھی بات ہوئی  جس پرمہمان سفیر نے اپنی جانب سے ہندوستانی شہریوں کی ہرممکنہ خدمت کی یقین دہانی کرائی۔

اپنی جانب سے مہمان وفد نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی  ہندوستانی شہریوں کی خدمت کے لئے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے ارشادات پر عمل کی یقین دہانی کرائی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .