۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی  

حوزہ/ مرجع عالیقدر نے مہمان سفیر سے گفتگو میں عراق اور ہندوستان کے درمیان دونوں ملکوں کی مصلحتوں کے پیش نظر تمام شعبوں خاص کر اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر تاکید فرمائی۔  

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر  نجف اشرف میں بغداد میں جمہوریہ ہندوستان کے سفیر محترم پرشانت پیس کا ان کے وفد کے ہمراہ استقبال کیا۔ 

مرجع عالیقدر نے مہمان سفیر سے گفتگو میں عراق اور ہندوستان کے درمیان دونوں ملکوں کی مصلحتوں کے پیش نظر تمام شعبوں خاص کر اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر تاکید فرمائی۔

نجف اشرف میں زیر تعلیم طلاب و زائرین کی مشکلات حتی الامکان دور کی جائے گی

گفتگو میں ہندوستان سے عراق عتبات عالیات و مقامات مقدسہ کی زیارت پر آنے والے زائرین کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ مرجع عالیقدر نے فرمایا  کہ یہ دفتر سب کے لئے ہے ہم سے جتنا ممکن ہوگا ہمیشہ  خدمت کے لئے حاضر تھے اور رہیں گے۔ 

نجف اشرف میں زیر تعلیم طلاب و زائرین کی مشکلات حتی الامکان دور کی جائے گی

اسی ضمن میں مہمان سفیر نے مرجع عالیقدر کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام  شیخ علی نجفی سے بھی ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان آپسی روابط مزید مضبوط  کرنے اور زائرین کو درپیش تمام مسائل کے حل پر تاکید فرمائی۔

نجف اشرف میں زیر تعلیم طلاب و زائرین کی مشکلات حتی الامکان دور کی جائے گی

مہمان سفیر نے موصوف کے ہمراہ عصری تقاضوں کے پیش نظر یتیموں کی تعلیمی و تربیتی خدمات کے لئے مرکزی دفتر کی زیر نگرانی انوار نجفیہ فاؤنڈیشن کے تحت خدمت انجام  دینے والے مدارس دار الزہراؑ کا بھی دورہ کیا اور وہاں پیش  کی جارہی خدمات کو سراہا اور شجر کاری میں بھی شرکت  فرمائی۔ 

نجف اشرف میں زیر تعلیم طلاب و زائرین کی مشکلات حتی الامکان دور کی جائے گی

محترم سفیر نے مرجع  عالیقدر کو بتایا  کہ رسمی امور کی انجام دہی کے لئے نجف اشرف میں تعلیم حاصل کرنے والے طالبعلموں کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے سفارت خانے کا وفد وقفے وقفے نجف اشرف آیا کرے گا تاکہ ان کے امور کو یہیں حل کیا جائے اور انہیں بغداد سفارتخانے تک جانے کی ضرورت نہ پیش آئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .