۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آية الله بشیر نجفی

حوزہ / لبنان کے شیعوں کے ایک گروہ نے نجف اشرف کے مرجع تقلید آیت اللہ بشیر حسین نجفی سے ملاقات کی۔ آیت اللہ بشیر نجفی نے اس ملاقات میں فرد اور معاشرے کی اصلاح کے لئے رہنما اصول بیان کئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لبنان کے شیعوں کے ایک گروہ نے نجف اشرف کے مرجع تقلید آیت اللہ بشیر حسین نجفی سے ملاقات کی۔ آیت اللہ بشیر نجفی نے اس ملاقات میں فرد اور معاشرے کی اصلاح کے لئے رہنما اصول بیان کئے۔

آیت اللہ نجفی نے مزید کہا: انسان کو تقویٰ اور قرب خداوندی کے مراتب میں ارتقاء کے لئے کوشش کرنی چاہیے اور یہ امر محاسبۂ نفس اور حق پر عمل سے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا: اگر انسان کا عمل حق کے مخالف ہو تو اسے اس کی اصلاح کے لئے کوشش اور مغفرت طلب کرنی چاہیے۔

مرجع تقلید آیت اللہ نجفی نے کہا: مومن کے لیے قیامت کے دن سب سے بڑا خسارہ اور نقصان یہ ہے کہ وہ اپنے نیک اعمال دوسروں کے حق میں غلط باتیں کرنے کی وجہ سے ضائع کر دے۔

اس مرجع تقلید نے کہا: انسان کو اس دنیا سے اپنی اصلاح اور بہتری کے لئے استفادہ کرنا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا: فرد اور معاشرہ کی اصلاح کے لئے اور انسان کے اپنے آپ کو بہتر بنانے کا راستہ محاسبۂ نفس ہے۔

آیت اللہ بشیر حسین نجفی نے آخر میں کہا: مومنہ خواتین کو حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت اور ان کے پسندیدہ اخلاقی پیروی کرنی چاہیے اور اپنے آپ کو حضرت سلام اللہ علیہا کے حجاب سے آراستہ کرنا چاہیے کیونکہ دنیا اور آخرت میں خوش بختی اور قیامت کے دن حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شفاعت حاصل کرنے کا واحد راستہ مذکورہ امور میں ہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .