۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی

حوزہ/ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام مسلمانوں کے لیے وحدت و یگانگت کا مرکز ہیں کیونکہ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی ذات گرامی پر تمام مسلمان کا اتفاق ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے صاحبزادہ پیر خالد سلطان القادری سجادہ نشین دربار سلطان باہو،دیوان احمد مسعود چشتی سجادہ نشین دربار بابا فرید گنج شکر،پیر سید علی حیدر شاہ سجادہ نشین حضور دائم الحضوری، پیر سکندر سلطان قادری مرکزی ناظم اعلیٰ جماعت الصالحین پاکستان، پیر صوفی محمد اقبال نقشبندی ،صاحبزادہ سید بلال شاہ ہاشمی، قاری مہدی حیات نعیمی،صاحبزادہ سید عمیر شاہ اور وفد کے باقی معززین نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔اس ملاقات کا مقصد مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی زیارت تھا۔

اس ملاقات میں آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی نے فرمایا امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام مسلمانوں کے لیے وحدت و یگانگت کا مرکز ہیں کیونکہ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی ذات گرامی پر تمام مسلمان کا اتفاق ہے۔

مزید برآں مرجع عالی قدر نے اس بات پر تاکید فرمائی کہ جسطرح آپ نے عراق میں اور خصوصاً تشیع کے بنیادی مرکز نجف اشرف میں وحدت کی فضا کو ملاحظہ کیا ایسی فضا پاکستان میں بنانے کی ضرورت ہے۔آپسمیں نفرت و تفرقہ کو ختم کر کے بھائی چارہ اور محبت کو رواج دینے کی ضرورت ہے اور پاکستان سے محبت کا یہی تقاضا ہے۔

دوسری جانب آئے ہوئے معززین نے اس وحدت بین المسلمین کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان میں وہ اس پیغام کو پھر پور طور پہنچائیں گے اور اس سلسلے میں اپنا کردار بھی نبھائیں گے۔

آخر پر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مسلمانوں کی حفاظت و وحدت کے لیے دعا فرمائی اور آئے ہوئے وفد نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .