۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی

حوزہ/ مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ  بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں بصرہ سے سربراہانِ قبائل پر مشتمل وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے غاصبین اور ظالموں کو عراق سے اکھاڑ پھینکنے میں ان کےدور کی ستائش کرتے ہوئے انہیں اسی طرح مرجعیت سے متمسک رہنے کی نصیحت فرماتے ہوئے ان کے اس دور کو عظیم دور سےتعبیر فرمایا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ  بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں بصرہ سے سربراہانِ قبائل پر مشتمل وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے غاصبین اور ظالموں کو عراق سے اکھاڑ پھینکنے میں ان کےدور کی ستائش کرتے ہوئے انہیں اسی طرح مرجعیت سے متمسک رہنے کی نصیحت فرماتے ہوئے ان کے اس دور کو عظیم دور سےتعبیر فرمایا۔ 

انہوں نےفرمایا کہ قبائل اسلامی صفات حسنہ ضیافت، کرم اور شجاعت سے متصف ہیں آپ کو چاہئے کہ معاشرے میں انہیں اسلامی صفات، اسلامی ثقافت و اقدار کو عام کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو اللہ عز وجل و اہلبیت علیہم السلام کےدامن سے متمسک رہنے کی نصیحتیں کرتے رہیں اور اسی طرح معاشرے میں مرجعیت نجف اشرف کی نصیحتیں و ارشادات کے ضمن میں تمام طرح کے آپسی اختلافات کوحل کرنے میں اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرتے رہیں۔ 

مہمان وفد نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں انہیں درپیش مسائل بیان کئے جسکےحلول سے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نےانہیں آگاہ فرمایا۔

اپنی جانب سے قبائل کے سربراہان نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا قیمتی وقت دینے پر شکریہ ادا کیا اور انکی نصیحتوں پرعمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .