۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
آیت الله سید محمد تقی مدرسی از علمای عراق

حوزہ/ عراقی ممتاز عالم دین حضرت آیت اللہ مدرسی نے بیان کیا کہ ایک بہترین زندگی کے حصول اور حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شفاعت کو حضرت صدیقہ طاہرہ (س) کے وجود مبارک اور سیرت طیبہ سے تمسک میں قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی ممتاز عالم دین حضرت آیت اللہ مدرسی نے ایام فاطمیہ کی مناسبت سے بیان کیا کہ ایک بہترین زندگی کے حصول اور حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شفاعت کو حضرت صدیقہ طاہرہ (س) کے وجود مبارک اور سیرت طیبہ سے تمسک میں قرار دیا ہے۔

آیت اللہ مدرسی نے فرمایا کہ ہم سب،خاص طور پر خواتین پر ضروری ہے کہ وہ حضرت زہرا (س) کی زندگی کو اپنے لئے نمونہ عمل قرار دیں، اپنے گھروں کو خدا کی یاد اور  سادگی میں حضرت صدیقہ طاہرہ(س) کے گھر کی مانند بنانے کی کوشش کریں اور بچوں کی تعلیم و تربیت اور پرورش میں بھی وہی الہی طریقہ استعمال کریں جو آنحضرت اپنے بچوں کی پرورش میں استعمال کیا کرتیں تھیں۔

آیت اللہ مدرسی نے مؤمنہ خواتین سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کی حضرت سید الشہداء (ع) کے اخلاق کے مطابق پرورش کریں ،جو کہ حضرت فاطمہ زہرا (ص) کی پرورش کا مظہر ہے اور ان کی پرورش کو سوشل میڈیا، سڑکوں اور اسکولوں کے حوالے نہ کریں۔

حوزہ علمیہ نجف اشرف کے مایہ ناز استاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اہل بیت (ع) خاص طور پر حضرت صدیقہ طاہرہ (س)  خیر اور الہی رحمت کا منبع ہیں ،مزید کہا کہ ہم اپنی ارواح ، دلوں اور جانوں کو الہی رحمت کے سرچشمہ تک پہنچانے کے لئے حضرت فاطمہ زہرا (س) پر گریہ کرتے ہیں اور ایام فاطمیہ کا انعقاد کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .