۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
خالد الملا، رئیس جماعت علمای عراق

حوزہ/ شیخ خالد الملا نے کہا کہ حشد الشعبی تنظیم کے سربراہ فالح الفیاض کو نشانہ بنانا، حشد الشعبی پر حملہ کرنے کی کوشش ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علماء کونسل عراق کے سربراہ شیخ خالد الملا نے کہا کہ فالح الفیاض کو نشانہ بنانا،حشد الشعبی پر حملہ کرنے اور جارح تکفیری گروہ داعش کو شکست دینے میں اس کی عظیم کارکردگی کو نظر انداز کرنے کی کوشش ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے امریکی مجرمانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے مزید کہاکہ قومی اور مزاحمتی شخصیات کے خلاف امریکہ کے اشتعال انگیز اور مجرمانہ اقدامات، امریکہ کے استکباری منصوبوں کو جواز بخشنے اور بین الاقوامی تعلقات اور اس کے قوانین کے آئینے میں اپنا بدترین چہرہ ظاہر کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔

سربراہ علماء کونسل عراق نے بیان کیا کہ داعش پر فتح حاصل کرنے والے مقاومتی کمانڈروں کے خلاف امریکی پے درپے مجرمانہ فیصلوں سے دہشت گرد گروہوں کی شکست کے بدلے کی بو آ رہی ہے،کیونکہ ان دہشت گرد گروہوں کو امریکی خفیہ تنظیموں نے تشکیل دیا تھا جنہیں حشد الشعبی کے رضا کار مجاہدین نے تباہ کیا تھا۔

شیخ الملا نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امریکہ،اقوام عالم کے ساتھ تعامل اور بھائی چارگی میں، ریڈ زون کو عبور کرچکا ہے،ہمیں اس کی آمریت کو روکنا ہوگا،مزید کہاکہ عراقی ٹرمپ انتظامیہ کی آمریت اور شورش کے خلاف اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہوں گے، جیسا کہ امریکی پالتو داعش گروہ کے خلاف جنگ کے دوران اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .