حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جماعت علماء عراق کے سربراہ خالد الملا نے دنیائے مسیحیت کے رہنما اور آیت اللہ سیستانی کے درمیان ملاقات کو تاریخ عراق کا یادگار لمحہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا: آیت اللہ سید علی سیستانی رہبر انسانیت اور عراقیوں کے لیے واقعی اتحاد کا باعث ہیں۔ وہ اگرچہ شیعوں کے مرجع ہیں لیکن وہ شیعوں، اہلسنت، مسیحیوں اور ایزدیوں کے خلاف جنگ اور قتل و غارت کے دفاع کا نمونہ ہیں۔
جماعت علماء عراق کے سربراہ نے کہا: ان عراقی حالات میں پاپ فرانسس کا عراق کا دورہ اس بات کی علامت ہے کہ ویٹیکن اور پاپ عراق کے سیاسی نظام کو قبول کرتے ہیں۔
شیخ خالد الملا نے کہا: عراق کے خاص حالات میں پاپ فرانسس کا یہ دورہ بین الاقوامی سطح پر بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے آخر میں کہا: ویٹیکن کے وفد کا عراق میں مسیحیوں کے مقدس مقامات کا وزٹ کرنا دنیا میں عراق کی اہمیت کو مزید اجاگر کرنے کا باعث بنے گا۔