۱۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۸ شوال ۱۴۴۵ | May 7, 2024
شیخ خالد الملا رئیس جماعت علمای عراق

حوزہ/شیخ خالد الملا نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ بعض عرب ممالک عراق کے حالیہ نظام کو رسمی نہیں جانتے اور شیعوں کو شیعوں سے لڑانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں کہا شیعہ سیاسی جماعتوں کو ان فتنوں میں ہدف قرار دیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جماعت علماء عراق کے سربراہ شیخ خالد الملا نے کہا کہ عراق کے صدر برھم صالح کو چاہیے تھا فراکسیون البنا کی طرف سے معین کردہ امیدوار کو کابینہ تشکیل دینے کا کہتے۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ بعض عرب ممالک عراق کے حالیہ نظام کو رسمی نہیں جانتے اور شیعوں کو شیعوں سے لڑانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں کہا شیعہ سیاسی جماعتوں کو ان فتنوں میں ہدف قرار دیا گیا۔

جماعت علماء عراق کے صدر کا کہنا تھا کہ دشمنوں نے میڈیا کے ذریعے بھی مظاہرین اور عراقی فوج کو لڑانا چاہا۔

شیخ الملا نے انکشاف کیا امریکہ سے نزدیک کچھ شخصیات داعش سے جنگ ختم ہونے کے بعد اہل سنت کے کچھ ذمہ دار افراد کے پاس آئے ان میں سے ایک میں بھی تھا لیکن میں نے ان سے مٹینگ کرنے کی مخالفت کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .