۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
صدر رئیسی کی سفیر "آندژی یوزوویچ" کے ساتھ ملاقات

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ قرآنی تعلیمات کے مطابق توحیدی مذاہب کے درمیان مشترک پہلو ان کے پیروکاروں کے درمیان اتحاد کو مضبوط کرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ قرآنی تعلیمات کے مطابق توحیدی مذاہب کے درمیان مشترک پہلو ان کے پیروکاروں کے درمیان اتحاد کو مضبوط کرنا ہے۔

یہ بات حجۃ الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی نے منگل کے روز تہران میں تعینات ویٹیکن کے سفیر "آندژی یوزوویچ" کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ویٹیکن کے سفیر نے صدر رئیسی کو اپنی اسناد تقرری پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ آج ظلم و ستم کا شکار ہیں اگر وہ مسیح کی تعلیمات پر توجہ دیں تو وہ مزید ظلم نہیں کریں گے۔ ویٹیکن اس سلسلے میں فعال کردار ادا کر سکتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .