۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
عراقی وزیر اعظم، ایرانی صدر سے ملاقات

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایران اور عراق کے دشمن دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات نہیں چاہتے، لیکن دونوں اقوام تمام شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے کے لیے پر عزم ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اتوار کو تہران میں عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر رئیسی نے کہا: دشمنوں کے ارادوں کے برعکس ایران اور عراق اپنے تعلقات کو وسعت دیں گے، کیونکہ علاقائی اور عالمی سطح پر دوطرفہ تعلقات کی توسیع سے تہران اور بغداد کے کردار میں مزید ترقی ہوگی۔

عراقی وزیر اعظم کی جانب سے عراق نے ایرانی شہریوں کے لیے ویزا کی شرائط ختم کردینے کی گڈ نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے رئیسی نے کہا: "کورونا وبائی مرض جیسے حالات کے باوجود ، عراقی وزیر اعظم نے اربعین کے موقع پر ایرانی زائرین کی تعداد میں اضافے کا وعدہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا: عراقی وزیر اعظم الکاظمی نے دونوں ممالک کے درمیان ویزوں کے خاتمے کی اطلاع دی جو کہ ہمارے لیے اچھی خبر ہے۔مزید کہا کہ منعقدہ اس ملاقات میں دونوں فریقین نے ایران اور عراق کے درمیان تعلقات کے فروغ کے پختہ عزم پر زور دیا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ عراق سے ہمارے تعلقات ایک ہمسایہ ملک سے کہیں زیادہ آگے ہیں اور یہ تعلقات دونوں قوموں کے درمیان گہرے قریبی تعلقات اور ان کے عقائد سے جوڑے ہوئے ہیں لہذا ہمارا عقیدہ ہے کہ ہم ان تعلقات کی سطح کو مختلف شعبوں میں مزید بڑھا سکتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور عراق کے تعلقات صرف دو ملکوں کے درمیان تعلقات پر منحصر نہیں بلکہ وہ علاقے، دنیا اور بین الاقوامی میدان میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

غور طلب ہے کی اتوار کو تہران پہنچے عراقی وزیراعظم الکاظمی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کرنے والے پہلے غیر ملکی رہنما بن گئے ہیں۔ 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .