۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ایران و ہندوستان

حوزہ/ ہم دونوں ممالک کے درمیان گہرے بینکنگ اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں اور بندر عباس اور ہرمزگان، تعلقات کی ترقی کے لیے سب سے اہم نقطہ ہو سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بندر عباس/ تہران میں ہندوستانی سفیر گڈم دھرمیندر نے ہرمزگان کے گورنر سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ دہلی تہران کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان گہرے بینکنگ اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں اور بندر عباس اور ہرمزگان، تعلقات کی ترقی کے لیے سب سے اہم نقطہ ہو سکتے ہیں۔

ہندوستانی سفیر نے خلیج فارس کے خصوصی اقتصادی زون، شہید رجائی بندرگاہ کا دورہ کرنے اور بندر عباس چیمبر آف کامرس کے اراکین کے ساتھ ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ ان ملاقاتوں میں مختلف شعبوں کی صلاحیتوں کی وضاحت کی گئی، جس سے ہرمزگان کا بنیادی ڈھانچہ اور مستقبل کے تعلقات سے متعلق بہتر معلومات حاصل ہوں گی۔

انہوں نے جنوبی شمالی راہداری تک رسائی کو صوبہ ہرمزگان کی صلاحیتوں میں سے ایک کے طور پر سامان کی ترسیل کے شعبے میں تعلقات کو وسعت دینے کا ذکر کیا اور کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ کے مستقبل کے دورہ ہندوستان کے دوران ہم ہرمزگان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے سے متعلق اپنے تمام مثبت خیالات پیش کریں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان زرعی مصنوعات کی درآمد اور برآمد میں سہولت فراہم کرنا اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ؛دونوں فریقین کے درمیان زیر بحث موضاعات میں سے تھے۔

اس موقع پر ایرانی جنوبی صوبے ہرمزگان کے گورنر جنرل مہدی دوستی نے کہا کہ ایران اور ہندوستان دو بڑے ممالک کے تجراتی تعلقات میں ثالثوں کو ختم کرنے اور اپنا کاروبار براہ راست کرنے کی طرف بڑھنے میں دلچسبی رکھتے ہیں۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی، تاریخی اور بے پناہ مشترکات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے اچھے اور دوستانہ تعقات و نیز یہ مشترکات، مستقل میں تعاون بڑھانے کے اہم مواقع ہیں۔

دوستی نے تجارت اور سرمایہ کاری کی ترقی کے لیے سہولیات فراہم کرنے پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے یہ امید ظاہر کی کہ بھارت بھی اس سلسلے میں عملی اقدامات کرے گا۔

ہرمزگان کے گورنر جنرل نے کہا کہ ایران کی بندرگاہیں بالخصوص صوبہ ہرمزگان، وسطی ایشیائی منڈی تک ہندوستان کی رسائی کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور ہم بھارتی برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کو ریل اور زمینی نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کے ذریعے بہتر رسائی فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے ہندستان اور صوبہ ہرمزگان کے درمیان تجارت کو بڑھانے کے لئے مشترکہ ورکنگ گروپ کی تشکیل پر زور دیا اور کہا کہ ہم جلد ہی اپنے سرکاری اور نجی شعبے کے نمائندوں کو متعارف کرائیں گے اور ہمیں امید ہے کہ ہندوستان بھی جلد از جلد اپنے نمائندوں کو اس ورکنگ گروپ کی تشکیل دینے کے لئے متعارف کرائے گا۔

ہرمزگان کے گورنر جنرل نے سامان کی نقل و حمل سے متعلق کہا اس شعبے میں، ہمیں میکرو سطح پر فیصلوں کی ضرورت ہے، لیکن صوبے کے اختیارات کے اندر، ہندوستانی تاجروں کی موجودگی اور سرگرمیوں کے لیے مناسب شرایط کی فراہمی ہوجائے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .