۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
دیدار جمعی از طلاب  شیخ زکزاکی

حوزہ/حوزہ ہائے علمیہ نائجیریا کے طلباء اور طالبات کے ایک وفد نے اسلامی تحریک نائجیریا کے رہنما سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ ہائے علمیہ نائجیریا کے طلباء اور طالبات کے ایک وفد نے دینی مدارس کی نمائندگی کرتے ہوئے اسلامی تحریک نائجیریا کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی محترمہ اہلیہ سے نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور حالیہ مسائل اور واقعات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

تصویری جھلکیاں: نائجیریا کے دینی طلباء کی شیخ زکزاکی سے ملاقات

تفصیلات کے مطابق،کئی گھنٹوں پر مشتمل اس ملاقات میں شیخ ابراہیم زکزاکی نے نوجوان طلباء کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں ربیع الاول،پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) اور امام صادق (ع) کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے ہدیہ تبریک پیش کیا اور شیعہ نوجوانوں کو دینی اور ثقافتی سرگرمیوں کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ اسلامی معاشرے کو اپنے دوستوں کی رہنمائی اور وعظ و نصیحت کے لئے فعال اہل علم اور طلباء کی ضرورت ہے۔اس پڑھے لکھے طبقے کو چاہئے کہ وہ امت اسلامیہ کو اپنے دشمنوں کی سازشوں سے خبردار کرے۔

آخر میں شرکاء نے شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی محترمہ اہلیہ کی اسیری کے دوران حوزہ ہائے علمیہ کے طلباء کی سرگرمیوں اور اقدامات کے بارے میں تفصیلات پیش کیں اور اس فعال گروہ کے اہم کردار کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کی رہائی پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .