۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
دیدار جمعی از نویسندگان شیعه با شیخ زکزاکی

حوزہ / نائیجیریا کے مختلف شیعہ پبلشرز اور مصنفین کے ایک گروپ نے نائیجیریا کی شیعہ تحریک کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی سے اس ملک کے دارالحکومت میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کی رپورٹ کے مطابق، نائیجیریا کے شیعہ پبلشرز اور مصنفین کے ایک گروپ نے نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی سے ابوجا میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات میں شیخ ابراہیم زکزاکی نے ان مصنفین کی ثقافتی اور مذہبی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا: ایک ادیب کا قلم اسلامی اور دینی تصورات اور مفاہیم کو لوگوں تک پہنچانے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا: آپ کی ذمہ داری بہت بڑی ہے۔ آپ کا ہدف یہ ہونا چاہئے کہ سرکاری اور مقامی زبانوں میں مذہبی لٹریچر کی تعداد کو بڑھا کر جہاں تک ہو سکے معارفِ اسلامی کو فروغ دینے کے لئے قدم اٹھائیں۔

اس اجلاس کے شرکاء نے شیخ زکزاکی کی مہربانی اور قدردانی کے جواب میں اسلامی تصانیف کی تحقیق و اشاعت کے مسئلہ پر تفصیلی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا: معارفِ اہل بیت علیہم السلام کی نشر و اشاعت ہمارے لئے بہت بڑی سعادت اور دینی فریضہ ہے۔ ہم اس الہی ذمہ داری کی ترویج میں کوشاں ہیں اور ان شاء اللہ اس کی مزید بہتری کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .