۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
دیدار جمعی از نخبگان مسلمان با شیخ زکزاکی

حوزہ/ گذشتہ روز نائیجیریا کے مسلم ہونہار جوانوں کے ایک گروہ نے شہر ابوجا میں تحریک اسلامی کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائیجیریا کے مختلف شہروں اور صوبوں سے آئے ہوئے مسلم ہونہار جوانوں کے ایک گروہ نے شہر ابوجا میں اس ملک کے شیعیانِ اہلبیت علیہم السلام کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

چند گھنٹوں پر مشتمل اس ملاقات اور گفتگو میں شیخ ابراہیم زکزاکی نے جوانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔ علم اور ٹیکنالوجی کے میدان میں تحقیق اور ریسرچ بہت ضروری ہے اور بہت خوشی کی بات ہے کہ آپ لوگ اس میدان میں کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس ملاقات کے آخر میں ان جوانوں نے شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کی خدمت میں اپنی علمی اور تحقیقی سرگرمیوں کے متعلق رپورٹس بھی پیش کیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .