۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
دیدار خویشان همسر شیخ ابراهیم زکزاکی با ایشان

حوزہ / نائیجیریا کی شیعہ تحریک کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی کی اہلیہ محترمہ زینت ابراہیم کے رشتہ داروں اور ساتھی شہریوں کے ایک گروہ نے اس ملک کے دارالحکومت ابوجا میں شیخ ابراہیم زکزاکی سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائیجیریا کی شیعہ تحریک کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی کی اہلیہ محترمہ زینت ابراہیم کے رشتہ داروں اور ساتھی شہریوں کے ایک گروہ نے اس ملک کے دارالحکومت ابوجا میں ان سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔ اس دوستانہ اور بے تکلف ملاقات میں نائیجیریا کی ریاست "آویو" سے آئے ہوئے شیعیان اہلبیت علیہم السلام میں شیخ ابراہیم زکزاکی کی اہلیہ محترمہ زینت ابراہیم کے بھائی "امام احمد اکاید" اور ان کے بھتیجے بھی شامل تھے۔

تحریک شیعیان نائیجیریا کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی نے چند گھنٹوں پر مشتمل اس ملاقات میں اپنے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور ان سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: رشتہ داروں سے صلہ رحمی اہم ترین اعمال میں سے ایک ہے کہ دین اسلام نے اس پر بہت زیادہ تاکید کی ہے۔

یاد رہے کہ ریاست "آویو"، شیخ ابراہیم زکزاکی کی اہلیہ محترمہ زینت ابراہیم کی جائے پیدائش ہے۔ یہ نائیجیریا کے جنوب مغرب میں واقع ہے اور اس کی آبادی ساڑھے پانچ ملین افراد سے زیادہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .