۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
دیدار شیخ زکزاکی با خانواده های شهدا

حوزہ/نائجیریا کے مزاحمتی شہداء کے معزز خاندانوں نے اسلامی تحریک نائجیریا کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نائجیریا کے مزاحمتی شہداء کے خاندانوں نے اسلامی تحریک نائجیریا کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ محترمہ زینب ابراہیم سے نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ کیا ہے۔

شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ ابراہیم زکزاکی نے بتایا کہ اس ملاقات کا مقصد،شہداء کے ساتھ تجدید عہد،شہادت اور ایثار کی ثقافت کی ترویج، شہداء کے خاندانوں کی دلجوئی اور ان کی عزت افزائی کرنا تھا۔

آخر میں شیخ ابراہیم زکزاکی نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور مقاومتی اور مزاحمتی شہداء کے اہل خانہ کو لوح تقدیر سے بھی نوازا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .