۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
نجیب میقاتی نخست وزیر مأمور به تشکیل دولت لبنان

حوزہ/ نجیب میقاتی سرکاری طور پر لبنان کے نئے وزیر اعظم بن گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لبنانی پارلیمنٹ نے نجیب میقاتی کی حکومت کے حق میں 85 ووٹ دے کر نجیب میقاتی کو سرکاری طور پر وزیر اعظم منتخب کر لیا ہے۔

نجیب میقاتی،26 جولائی کو میشل عون کی طرف سے کابینہ تشکیل دینے کے لئے مقرر ہوئے تھے۔لبنان میں پچھلے سال اگست سے کوئی سرکاری حکومت نہیں تھی اور حسان دیاب قائم مقام وزیر اعظم کی حیثیت سےحکومتی امور کو چلا رہے تھے۔

لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ جیتنے کے بعد کہا کہ پارلیمنٹ کی مدد کے بغیر ہم کامیاب نہیں ہو سکتے اور ہمیں ہم آہنگی اور وحدت کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا،ہماری اولین ترجیحات میں سے ایک بینکنگ سسٹم کی بحالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ مذاکرات شروع کر دیئے ہیں اور یہ کوئی تفریح ​​نہیں ہے اور ہمیں یہ قدم اٹھانا ہے،صحت کا شعبہ بہت اہم ہے کیونکہ اس نے تمام لبنانیوں کو متاثر کیا ہے۔اس شعبے میں صورتحال بہت مشکل ہے اور ان مشکلات کی برطرفی کے حوالے سے ہمیں وزیر صحت پر مکمل اعتماد ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .