حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لبنانی تحریک امت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئےامید ظاہر کی ہے کہ نجیب میقاتی کی نئی حکومت لبنان کی حقیقی نجات کی حکومت ہوگی اور وہ ملکی حالات کو بہتر بنانے کے لئے جدوجہد کرے گی۔
تحریک امت نے زور دے کر کہا کہ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید مقاومت سید حسن نصراللہ نے لبنان اور لبنانیوں کے محاصرے اور بلیک مارکیٹوں کے مقابلے میں مضبوط اور واضح مؤقف اپنا کر شیطانی قوتوں کو شکست دی اور ایندھن اور تیل مصنوعات کو لبنان کے لئے فراہم کیا۔
تحریک امت نے مزید کہا کہ جب سے سید حسن نصر اللہ نے ایندھن کے جہاز کو ایرانی ساحل سے لبنان کی طرف منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے، دشمن کی روک تھام کے لئے ایک نئی مساوات سامنے آئی ہے اور مزاحمت و مقاومت نے جہاد،جدوجہد اور فتوحات کے ساتھ ایک نئی مساوات کو تاریخ میں رقم کردیا ہے۔
تحریک نے اشارہ کیا کہ سید مقاومت سید حسن نصراللہ کے اعلان کردہ منصوبے کے مطابق، پہلا ایندھن جہاز لبنان میں مصنوعات کو خالی کر دے گا،تاکہ اسے لبنان میں تقسیم کیا جا سکے اور یہ عمل محاصرے کو توڑ دے گا۔