حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،گزشتہ کل اسلامی تحریک نائجیریا کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ خانم زینب ابراہیم سے ان کے کچھ قریبی دوست اور رشتہ داروں نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق،یہ ملاقات شیخ زکزاکی کی آزادی کے بعد دوسری ملاقات ہے کہ جس کی تصاویر اسلامی تحریک نائجیریا کے ایک رکن نے نشر کی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ شیخ ابراہیم زکزاکی کی جیل سے رہائی اور قانونی مراحل طے کئے جانے کے بعد سے یہ گمان کیا جا رہا تھا کہ شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ علاج و معالجے کے لئے نائجیریا چھوڑ کر کسی دوسرے ملک چلے گئے ہیں لیکن ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی محترمہ اہلیہ نے پاسپورٹ بھی نہیں بنوایا ہے اور نائجیریا کی حکومت پاسپورٹ جاری کرنے میں رکاوٹ بن رہی ہے۔