حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دنیائے مسیحیت کے رہنما پوپ فرانسس نے اسقاط حمل کو بنیادی طور پر قتل قرار دیتے ہوئے انسانی زندگی کے احترام کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سقط کا مسئلہ،ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔سقط کا مطلب قتل ہےاور جو بھی ایسا کرتا ہے اس نے قتل کا ارتکاب کیا ہے۔
پوپ فرانسس نے کہا کہ ان کتابوں کا مطالعہ کریں جو میڈیکل سائنس کے طالب علم میڈیکل کالجز میں حمل کے بارے میں پڑھتے ہیں۔حمل کے تیسرے ہفتے سے،ماں کے متوجہ ہونے سے قبل،بچے کے تمام اعضاء وجود میں آجاتے ہیں اور یہاں تک کہ ڈی این اے ٹیسٹ بھی ہوتا ہے۔کیا یہ بچہ انسان نہیں ہے؟ یہ انسانیت کی زندگی ہے اور اس زندگی کا احترام کرنا چاہئے۔یہ ایک واضح اصول ہے۔
انہوں نے ہم جنس پرستوں کی شادی کے بارے میں کہا کہ شادی ایک راز ہے اور چرچ خدا کے مقرر کردہ اسرار کو تبدیل نہیں کر سکتا۔