۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام مصطفایی

حوزہ/صوبۂ قزوین کے دینی طلباء کی بسیج تنظیم کے سربراہ نے کہا کہ مزاحمت و مقاومت کا سلسلہ جاری ہے اور فلسطینی عوام بھی قابضین کی تباہی تک جدوجہد اور مزاحمت جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قزوین سے،حجۃ الاسلام ابوالفضل مصطفائی نے آج دوپہر آئمۂ جماعات کے ایک اجتماع سے فلسطین کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کی طرف سے مظلوم فلسطینیوں کو دوبارہ جارحیت کی دھمکی قابل مذمت ہے اور اس سے فلسطینی عوام کو خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ مزاحمت اور مقاومت کا سلسلہ طاقت کے ساتھ جاری ہے اور فلسطینی عوام بھی قابضین کی نابودی تک جدوجہد اور مزاحمت جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔

صوبۂ قزوین کے طلباء اور علماء کی بسیج تنظیم کے سربراہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی طاقت آج اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کی طاقت اور وقار کو نقصان نہیں پہنچا سکتی،کیونکہ آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں دشمن نےاپنی پوری طاقت کے ساتھ ہمارے ملک پر حملہ کیا،لیکن اسلامی جمہوریہ ایران کے بہادر مجاہدین نے دشمن کے خلاف جدید ہتھیاروں کی عدم موجودگی کے باوجود استقامت کے ساتھ جنگ جیت لی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے صدر اور اسرائیل سمیت اس کے دیگر اتحادی،اسلامی جمہوریہ ایران کو دھمکانے کے قابل نہیں ہیں،کیونکہ ایرانی قوم گزشتہ 40 سالوں میں اپنے دشمنوں کو کئی بار درس عبرت دے چکی ہے۔

حجۃ الاسلام ابوالفضل مصطفائی نے بیان کیا کہ آج انقلاب اسلامی،ایران کی سرحدیں عبور کر چکا ہے اور دشمن اسلامی مجاہدوں کے نرغے میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاید دشمن سردار سلیمانی کو ہم سے چھیننے میں کامیاب ہوا ہو، لیکن وہ کبھی بھی ہم سے ان کے کردار کو نہیں چھین سکتا اور ان شاءاللہ اس عظیم شہید اور دیگر شہداء کی قربانیوں کی برکت سے امریکہ اور اسرائیل کی نابودی قریب ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .