۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
بحریہ کے 75ویں اسکواڈرن کی وطن واپسی

حوزہ/ آج بحمد اللہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج اپنے بابصیرت، غیور اور کبھی نہ تھکنے والے کارکنوں کے ساتھ میدان میں موجود ہے اور پرشکوہ اسلامی انقلاب کے اعلی اہداف کی راہ میں مجاہدت کے لیے تیار ہے۔ ان توانائيوں کی حفاظت کیجیے اور انہیں پروان چڑھائيے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بحر اطلس میں بحریہ کے 75ویں اسکواڈرن کی تاریخ ساز مشن سے وطن واپسی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس کے کمانڈر اور تمام کارکنان کی قدر دانی کی ہے۔

سپریم لیڈر کے پیغام کا متن، جو اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر جنرل بریگيڈیر موسوی کو بھیجا گيا، مندرجہ ذیل ہے:

بسمہ تعالی

بحر اطلس کی دریانوردی کے اہم مشن سے بحریہ کے 75ویں اسکواڈرن کی مقتدرانہ اور افتخار آمیز واپسی پر، جو ملک کی دریانوردی کی تاریخ میں پہلی بار انجام پایا، مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
آج بحمد اللہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج اپنے بابصیرت، غیور اور کبھی نہ تھکنے والے کارکنوں کے ساتھ میدان میں موجود ہے اور پرشکوہ اسلامی انقلاب کے اعلی اہداف کی راہ میں مجاہدت کے لیے تیار ہے۔ ان توانائيوں کی حفاظت کیجیے اور انہیں پروان چڑھائيے۔
اس اسکواڈرن کے کمانڈر اور ایک ایک عزیز کارکن نیز تمام متعلقہ افراد تک میری جانب سے شکریہ اور قدردانی پہنچائیے۔


 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .