ایرانی فوج
-
سیستان و بلوچستان میں دہشت گردانہ حملہ؛ سپاہ پاسداران کے کمانڈر سمیت 10 افراد شہید
حوزہ/ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقے نِک شہر میں ایک چیریٹی تقریب سے واپسی کے دوران دہشت گردوں کے حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران (IRGC) کے ایک اعلیٰ کمانڈر اور بلدیاتی کونسل کے سربراہ سمیت دس افراد شہید ہو گئے۔
-
ایران کو دنیا کی کوئی بھی طاقت فوجی آپریشن کی دھمکی نہیں دے سکتی: ایرانی فوجی کمانڈر
حوزہ/ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل محمد رضا آشتیانی کا کہنا ہے کہ ایران طاقت کی اس سطح پر پہنچ گیا ہے جہاں سے کوئی اسے دھمکی نہیں دے سکتا۔
-
رہبر انقلاب اسلامی سے کچھ سینیئر فوجی کمانڈروں سے ملاقات:
مسلح فورسز استحکام کی کسی بھی حد پر مطمئن نہ ہوں، رکے بغیر لگاتار آگے بڑھتی جائیں
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی اور مسلح فورسز کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اتوار کی دوپہر کو مسلح فورسز کے کچھ کمانڈروں اور سینیئر عہدیداروں سے ملاقات میں، ان فورسز کو امیر المومنین علیہ السلام کے حوالے سے ملک و قوم کی مضبوط دیواریں قرار دیا اور کہا کہ یہ عظیم پوزیشن، بھاری ذمہ داریاں بھی عائد کرتی ہے اور بحمد اللہ مسلح فورسز اس پرافتخار پوزیشن کی قدر سمجھتے ہوئے، اپنی ذمہ داریوں پر عمل کر رہی ہیں۔
-
دشمن کو ایران کی طاقت کا اندازہ ہے:میجر جنرل رحیم صفوی
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی ایران کے سینئر مشیر برائے عسکری امور کا کہنا ہے کہ دشمنوں کو اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کا اندازہ ہے۔
-
ایرانی فوج کی سیاسی نظریاتی تنظیم کے سربراہ:
حضرت زینب (س) معصومین (ع) کے بعد ایک بے مثال شخصیت ہیں، حجۃ الاسلام حسنی
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد حسنی نے کہا کہ حضرت زینب (س) کو نمونۂ عمل قرار دیتے ہوئے نرسیں مشکل ترین حالات میں صبر و تحمل سے کام لیتی ہیں اور محبت، صبر، ایمان اور یقین کے ساتھ مریضوں کی خدمت کرتی ہیں۔
-
صوبہ اردبیل کے امام جمعہ:
انسانی حقوق کونسل کو امریکہ اور آل سعود کے جرائم کیوں نظر نہیں آتے ؟
حوزہ/ امریکہ کا قانون یہ ہے کہ کسی بھی شخص اور ملک پر شبہ ہوتے ہی اس پر حملہ کر کے قتل اور لوٹ مار کرو، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ 7 ماہ میں امریکی پولیس کے ہاتھوں 900 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ۔
-
عالمی استکبار، انقلابِ اسلامی کو مختلف پروپیگنڈوں کے ذریعہ کمزور کرنا چاہتا ہے، حجۃ الاسلام اللہ قلی
حوزہ/ حجۃ الاسلام اللہ قلی نے شہید ستاری ایئر یونیورسٹی کے طلباء اور اساتذہ کرام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی استکبار اور اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمن میڈیا وار اور مختلف پروپیگنڈوں کے ذریعہ انقلابِ اسلامی کو کمزور کرنا نیز اسلام کی مخالفت کرنا چاہتے ہیں۔
-
قم المقدسہ میں فوج، پلیس اور سیکورٹی فورسز کی حمایت میں علمائے کرام کا عظیم الشان اجتماع+تصاویر
حوزہ/ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، فوج اور پلیس کی قابل قدر اور بہادرانہ کارکردگی کو سراہنے کے لیے حوزہ علمیہ کی جانب سے (میثاق باولایت) کے عنوان سے ایک عظیم اجتماع منعقد ہوا۔
-
دنیا کی کوئی بھی طاقت ایران پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتی
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر نے کہا ہے کہ کسی طاقت کو اسلامی جمہوریہ ایران کی سمندری اور زمینی سرحدوں اور اس سرزمین کی ارضی سالمیت پر حملہ کرنے کی جرات اور صلاحیت نہیں ہے۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران نے ہر خباثت و مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، حجۃ الاسلام عباس محمد حسنی
حوزه/حجۃ الاسلام محمد حسنی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ان تمام بحرانوں سے نمٹنے میں کامیاب ہو چکا ہے جن سے ملک کو شدید نقصان پہنچ سکتا تھا، لیکن خوش قسمتی سے ملک دشمنیاں بالخصوص پابندیاں یکے بعد دیگرے بے اثر ہوتی جا رہی ہیں اور ملک میں امید کی راہیں کھل رہی ہیں۔
-
بحر اطلس کی دریانوردی کے بعد بحریہ کے 75ویں اسکواڈرن کی وطن واپسی پر فوج کے سپریم لیڈر کا پیغام:
اس اہم مشن سے مقتدرانہ اور افتخار آمیز واپسی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں
حوزہ/ آج بحمد اللہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج اپنے بابصیرت، غیور اور کبھی نہ تھکنے والے کارکنوں کے ساتھ میدان میں موجود ہے اور پرشکوہ اسلامی انقلاب کے اعلی اہداف کی راہ میں مجاہدت کے لیے تیار ہے۔ ان توانائيوں کی حفاظت کیجیے اور انہیں پروان چڑھائيے۔
-
ایرانی فوج کے بازو ہوئے اور مضبوط، جدید ہتھیاروں اور میزائلوں سے ہوئی لیس +ویڈیو
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کو جدید ہتھیاروں سے لیس کر دیا گیا۔