۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
1

حوزہ/ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقے نِک شہر میں ایک چیریٹی تقریب سے واپسی کے دوران دہشت گردوں کے حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران (IRGC) کے ایک اعلیٰ کمانڈر اور بلدیاتی کونسل کے سربراہ سمیت دس افراد شہید ہو گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقے نِک شہر میں ایک چیریٹی تقریب سے واپسی کے دوران دہشت گردوں کے حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران (IRGC) کے ایک اعلیٰ کمانڈر اور بلدیاتی کونسل کے سربراہ سمیت دس افراد شہید ہو گئے۔

شہداء میں سپاہ پاسداران کے کمانڈر عبداللہ کدخدائی، بنت میونسپل کونسل کے سربراہ یوسف شیرازی، اور جاوید صاداتی اور مجیب بلوچ شامل سمیت 6 فوجی اہلکار ہیں، اس حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ایرانی حکام نے اس واقعے کو بزدلانہ اور دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ علاقے میں سیکیورٹی مزید مضبوط کی جائے گی اور دہشت گرد عناصر کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ "جیش الظلم" نے تفتان کے علاقے گوہرکوه میں ایرانی فوجیث پر ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، اس افسوسناک واقعے کے بعد ایران کے وزیر داخلہ نے ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے جس میں محکمہ پولیس اور وزارت داخلہ کے اعلیٰ عہدیداران شامل ہیں تاکہ حملے کی تمام تفصیلات کا جائزہ لیا جا سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .