۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
پرچم مالزی

حوزہ/ ملائیشیا نے صیہونی حکومت کی جانب سے ایران پر کیے جانے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ یہ حملے خطے کے استحکام کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملائیشیا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں اور یہ خطے کے استحکام کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں۔ وزارت خارجہ نے فوری طور پر ان کارروائیوں کے خاتمے اور تشدد کے سلسلے کو روکنے کا مطالبہ کیا۔

ملائیشیا کی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیل کے بے قابو اقدامات مشرق وسطیٰ کے مستقبل کی سلامتی اور استحکام کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں اور خطے کو ایک بڑے تصادم کے دہانے پر پہنچا رہے ہیں۔

ملائیشیا کی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ تہران میں ملائیشیا کا سفارت خانہ اس صورتحال کو قریب سے مانیٹر کر رہا ہے اور اب تک ان حملوں میں کسی ملائیشیائی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .