۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ارتش

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے ایک اعلان جاری کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ صہیونی حملے کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے ایک اعلان جاری کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ صہیونی حملے کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ "ہماری بہادر فوج کے دو جانباز جوان سرزمین ایران کے دفاع اور عوام و ملکی مفادات کے تحفظ کی خاطر صہیونی جارحیت کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے ہیں۔ یہ جانباز سپاہی اپنی جان فدا کرتے ہوئے دشمن کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کو روکنے میں مصروف تھے۔"

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کا بیان حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

مِنَ الْمُؤْمِنِینَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَیْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَی نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ یَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِیلاً۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج اعلان کرتی ہے کہ گزشتہ رات صیہونی دشمن کے حملوں کا مقابلہ کرتے ہوئے، ایران کی سرزمین کے دفاع اور ایرانی قوم و مفادات کی حفاظت کی راہ میں، ہمارے دو فوجیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

اس واقعے کی مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .