۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
متن بیانیه رسمی حزب‌الله درباره شهادت سید هاشم صفی‌الدین

حوزہ/ حزب‌الله لبنان نے ایک بیانیہ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حزب‌الله کی مجلسِ عاملہ کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید ہاشم صفی الدین، صیہونی حکومت کے حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب‌الله لبنان نے ایک بیانیہ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حزب‌الله کی مجلسِ عاملہ کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید ہاشم صفی الدین، صیہونی حکومت کے حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔

حزب‌الله نے بدھ کے روز ایک بیانیہ میں سید ہاشم صفی‌الدین کی شہادت کی تصدیق کی اور اعلان کیا: "ہم امتِ شہداء، مجاہدین اور امتِ مقاومت و مزاحمت کو خبر دیتے ہیں کہ عظیم کمانڈر سید ہاشم صفی‌الدین (رضوان الله تعالی علیہ) بیت المقدس کی راہ میں شہید ہو گئے ہیں۔"

بیانیے میں مزید کہا گیا کہ سید ہاشم صفی‌الدین صہیونی حکومت کے ہاتھوں ایک مجرمانہ حملے میں اپنے کئی مجاہد ساتھیوں کے ہمراہ شہید ہوئے۔

حزب‌الله نے انہیں سید حسن نصرالله کے بھائی کے مانند قرار دیا، جیسے حضرت ابوالفضل العباس (ع) امام حسین (ع) کے لیے تھے۔

حزب‌الله نے اپنے بیان میں کہا: "سید ہاشم صفی‌الدین سید حسن نصرالله کے بھائی، مددگار، علمبردار اور دشواریوں میں ان کے قابل اعتماد ساتھی تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی کا زیادہ تر حصہ حزب‌الله، اسلامی مزاحمت کی خدمت میں گزارا۔ سید ہاشم صفی‌الدین نے مجلسِ عاملہ اور حزب‌الله کے دیگر اداروں کو مؤثر طریقے سے منظم کیا، اور ان کے اقدامات مزاحمت کی کامیابی کی ضمانت بنے۔"

بیانیے میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ہم اپنے عظیم شہید اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ یہ عہد کرتے ہیں کہ مزاحمت اور جہاد کے راستے کو اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک آزادی اور فتح حاصل نہ ہو جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .