حجۃ الاسلام والمسلمین سید ہاشم صفی الدین
-
قم المقدسہ میں شہید سید ہاشم صفی الدین کی یاد میں تقریب کا انعقاد، حوزوی علماء اور اہم شخصیات کی شرکت
حوزہ/ قم المقدسہ میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم میں شہید سید ہاشم صفی الدین کی عظیم خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک یادگاری تقریب منعقد کی گئی۔ یہ پروگرام مجمع جهانی اہل بیت (علیہم السلام) کے زیر اہتمام اور جامعہ المصطفیٰ العالمیہ سمیت دیگر حوزوی اداروں کے تعاون سے نماز مغرب و عشاء کے بعد منعقد ہوا۔
-
شہید ہاشم صفی الدین سے عہد کرتے ہیں کہ راہ مقاومت کو جاری رکھیں گے: بیروت علماء بورڈ
حوزہ/ بیروت علماء بورڈ نے حجت الاسلام و المسلمین سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہید ہاشم صفی الدین سے عہد کرتے ہیں کہ راہ مقاومت کو جاری رکھیں گے۔
-
جامعۃ المصطفیٰ (ص) کا سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر تعزیتی پیغام
حوزہ/ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ نے حجۃ الاسلام والمسلمین سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا: شہید سید صفی الدین نے اپنی زندگی کے کئی سال لبنان اور فلسطین کے مظلوم عوام کی سربلندی اور عزت کی خاطر اسلامی مزاحمت کے نام صرف کیے، اور اپنی سالہا سال کی جدوجہد کا صلہ شہادت کہ صورت میں پایا، اور اپنے شہید ساتھیوں، خصوصاً شہید سید حسن نصر اللہ سے ملحق ہو گئے۔
-
سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین کا تعزیتی پیغام؛
شہید کی پوری زندگی؛ صیہونی ریاست کے خلاف جہد مسلسل، عزم و استقامت اور مزاحمت کے سفر کی عمدہ مثال
حوزہ/علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حزب اللہ لبنان کے عظیم رہنما حجت الاسلام سید ہاشم صفی الدین کی عظیم شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید کی پوری زندگی؛ صیہونی ریاست کے خلاف جہد مسلسل، عزم و استقامت اور مزاحمت کے سفر کی عمدہ مثال تھی۔
-
شہید صفی الدین حکمت، ایثار اور استقامت کی علامت تھے: آیت اللہ اعرافی
حوزہ/ حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے کہا: شہید حجت الاسلام والمسلمین سید ہاشم صفی الدین نہ صرف ایک عظیم رہنما تھے بلکہ حکمت، صبر، استقامت اور ایثار کی علامت بھی تھے، اور حزب اللہ اور تمام محاذ مقاومت کے لئے ایک قابل فخر نمونہ تھے۔
-
حزبالله لبنان نے سید ہاشم صفیالدین کی شہادت کی تصدیق کردی
حوزہ/ حزبالله لبنان نے ایک بیانیہ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حزبالله کی مجلسِ عاملہ کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید ہاشم صفی الدین، صیہونی حکومت کے حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔
-
حزب اللہ کے سینئر رکن:
ایران سے نمٹنے کے لئے اسرائیل نے خطے میں جو کچھ آمادہ کیا تھا ایران کے ایک ہی حملے میں تباہ ہو گیا
حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین سید ہاشم صفی الدین نے کہا: اسرائیل نے خطے میں ایران کے مقابلے کے لیے جو کچھ بھی آمادہ کیا تھا وہ سب ایران کے ایک ہی حملے میں تباہ ہوگیا اور گزشتہ ہفتے کی شب ایک ہی رات میں سب کچھ برباد ہو گیا۔
-
مغربی حکومتیں مافیا گروپ اور موت کے سوداگر ہیں: حزب اللہ
حوزہ/ دشمن اب بھی ہماری سرزمین پر قابض ہے اور ہمارے وجود کو خطرے میں ڈال رہا ہے، اور وہ اب بھی 2006 میں اپنی شکست کا بدلہ لینے کی کوشش کر رہا ہے۔
-
حزب اللہ کا اسرائیل کو سخت پیغام، کہا ہم پوری طرح تیار ہیں
حوزہ/ لبنان کی تحریک حزب اللہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار حجۃ الاسلام سید ہاشم صفی الدین نے کہا کہ اسرائیل کے لیے ہمارا پیغام ہے کہ اگر کسی نے ہمت کی تو حزب اللہ کے فوجی الجلیل میں داخل ہوں گے، الجلیل ایک سرحدی علاقہ ہے جس پر اسرائیل نے غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔
-
حزب اللہ کے سینئر ممبر:
لبنان کی موجودہ صورتحال کا بنیادی طور پر امریکہ ذمہ دار
حوزہ/حجۃ الاسلام سید صفی الدین نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ہمیں یقین ہے کہ امریکہ بنیادی طور پر ہماری موجودہ صورتحال کا ذمہ دار ہے،مزید کہا کہ ہم داخلی صورتحال ، بدعنوانی اور غلط اختیارات کےانتخاب کو فراموش نہیں کریں گے۔
-
حزب اللہ لبنان کی اجرائی کونسل کے سربراہ:
شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی کے قاتل ہر لمحہ انتقام کے لئے منتظر رہیں
حوزہ/ حزب اللہ لبنان کی اجرائی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کے قاتل ہر لمحہ انتقام کے منتظر رہیں کیونکہ انتقام کے وقت کو ہم کرنا ہے۔