جمعرات 2 اکتوبر 2025 - 12:13
شہید حسن نصراللہ اور شہید صفی الدین، قرآن کے مطابق مجاہد فی سبیل اللہ کے مصداق کامل ہیں: حجۃالاسلام ڈاکٹر رفیعی

حوزہ/ رکن ہیئت علمی جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ، حجت الاسلام والمسلمین ناصر رفیعی، نے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین، سورہ آل عمران کی آیت ۱۴۶ میں مذکور مجاہدین فی سبیل اللہ کی پانچ نمایاں خصوصیات کے کامل نمونے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رکن ہیئت علمی جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ، حجت الاسلام والمسلمین ناصر رفیعی، نے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین، سورہ آل عمران کی آیت ۱۴۶ میں مذکور مجاہدین فی سبیل اللہ کی پانچ نمایاں خصوصیات کے کامل نمونے تھے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حرم مطہر حضرت معصومہ(س) میں منعقدہ مجلس ترحیم میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مجاہدین کی جو پانچ صفات بیان کی ہیں وہ ہیں: خدامحوری، ثابت قدمی، کمزوری سے پرہیز، دشمن کے آگے نہ جھکنا اور صبر۔ یہ سب خصوصیات شہید نصراللہ اور ان کے رفقاء کی سیرت اور جدوجہد میں نمایاں تھیں، بالخصوص لبنان کی ۳۳ روزہ جنگ اور غزہ کی مزاحمت میں۔

انہوں نے امام حسن عسکری(ع) کے فرمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حقیقی شیعہ وہ ہیں جو ایمان و عمل صالح رکھتے ہیں، خدا کی راہ میں شہادت سے نہیں ڈرتے اور دوسروں کو اپنے اوپر ترجیح دیتے ہیں۔ یہی صفات شہید نصراللہ کی شخصیت میں جلوہ گر تھیں۔

حجت الاسلام رفیعی نے کہا کہ شہید نصراللہ کی محبوبیت آج دنیا بھر میں ظاہر ہے، یورپ و افریقہ سے لے کر کھیلوں کے میدانوں اور ثقافتی تقریبات تک فلسطین کے پرچم اور نصراللہ کا نام گونج رہا ہے۔ یہ قرآن کی اس بشارت کا مصداق ہے کہ "خداوند رحمن ان کے لئے محبت پیدا کرے گا"۔

انہوں نے مزید کہا کہ رہبر معظم نے اپنے تعزیتی پیغام میں شہید نصراللہ کو مجاہد کبیر، پرچمدار مقاومت، عالم بافضیلت، مدیر سیاسی، رہبر کم‌نظیر اور ایک مکتب قرار دیا۔ یہ تعبیر اس بات کی دلیل ہے کہ سید حسن نصراللہ ایک شخص نہیں بلکہ ایک طریق اور دائمی تحریک تھے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ شہید نصراللہ کی مجالس عزاداری امام حسین(ع) سے وابستگی اور امام سے گہرا معنوی تعلق، اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ نہ صرف سیاسی و عسکری رہنما تھے بلکہ ایک حقیقی حسینی مجاہد بھی تھے۔ آج ان کا مزار آزادگانِ عالم کی زیارتگاہ ہے اور پرچم مقاومت ان کے جانشینوں کے ہاتھوں بلند رہے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha