پیر 28 جولائی 2025 - 15:50
"امناء الرسل" کانفرنس؛ شہید سید حسن نصراللہ سے متعلق مقالات کے لیے باضابطہ اعلان / اعلامیہ کے پوسٹر کی نقاب کشائی

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین اسکندری نے بین الاقوامی علمی کانفرنس "امناء الرسل" کے مقالات کے اعلامیہ کے پوسٹر کی نقاب کشائی کے موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس میں شہید سید حسن نصراللہ علیہ الرحمہ کے علمی و جہادی مقام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مقالات کے باضابطہ اعلان اور آئندہ سال اس کانفرنس کے انعقاد کی خبر دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقالات کے اعلامیہ کے پوسٹر کی نقاب کشائی کی یہ پریس کانفرنس قم میں حوزہ علمیہ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی۔

بین الاقوامی علمی کانفرنس "امناء الرسل" کے سکریٹری حجت الاسلام والمسلمین رضا اسکندری نے اس اجلاس میں اس کانفرنس کے مقاصد اور پروگراموں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا: اس منصوبے کا مقصد یہ ہے کہ ہم ان شخصیات کو اپنے معاشرے کے لیے نمونہ عمل بنائیں۔

انہوں نے کہا: ان میں سے ہر شخصیت کی نمایاں خصوصیات ہیں جن سے ہمیں موجودہ حالات میں فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ ایک کامیاب اور خوش بخت معاشرہ تشکیل دیں اور دنیائے اسلام کو صحیح راہ پر گامزن کریں۔

"امناء الرسل" کانفرنس؛ شہید سید حسن نصراللہ سے متعلق مقالات کے لیے باضابطہ اعلان / اعلامیہ کے پوسٹر کی نقاب کشائی

حجت الاسلام اسکندری نے شہید سید حسن نصراللہ کی شخصیت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: ہم نے اس کانفرنس میں مقالات کے لئے شہید سید حسن نصراللہ کی شخصیت کے سات پہلوؤں کا انتخاب کیا ہے: خاندانی، ثقافتی، روحانی، اخلاقی، سیاسی اور سماجی پہلو۔ وہ جہادی میدان میں نسبتاً معروف ہیں مگر سیاسی، سماجی اور ثقافتی پہلوؤں میں کم پہچانے جاتے ہیں۔ لبنان اور دنیائے اسلام میں ان کی خدمات اور اسلامی دنیا کے ممتازین کے ساتھ ان کے تعلقات مزید وضاحت کے محتاج ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ثقافتی اور میڈیا کے میدان میں انہوں نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ وہ نہ صرف ایک باصلاحیت خطیب تھے بلکہ جدید میڈیا فہم سے بھی بخوبی آشنا تھے اور انہوں نے اسلامی دنیا میں طاقتور میڈیا ثقافت قائم کی۔

"امناء الرسل" کانفرنس؛ شہید سید حسن نصراللہ سے متعلق مقالات کے لیے باضابطہ اعلان / اعلامیہ کے پوسٹر کی نقاب کشائی

مدیر حوزہ علمیہ آیت اللہ اعرافی نے بھی اس پریس کانفرنس میں اپنے خطاب میں قم اور نجف کے حوزات علمیہ کے سماجی، ثقافتی اور سیاسی تبدیلیوں پر اثرورسوخ پر زور دیتے ہوئے مجموعہ امناء الرسل کو نمایاں دینی اور جہادی شخصیات کے سیرت و افکار کے ازسر نو مطالعہ کی کوشش قرار دیا۔

انہوں نے شہدائے مقاومت خصوصاً شہید سید حسن نصراللہ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں ایک اسٹریٹجک شخصیت قرار دیا جو خطے کی حساب و کتاب کو بدلنے میں کامیاب ہوئے۔

آیت اللہ اعرافی نے قم، نجف اور لبنان میں علمی نشستوں کی منصوبہ بندی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد ان شخصیات کے فکری اور سماجی مکتب کو موجودہ نسل کے لیے دوبارہ پیش کرنا ہے۔

"امناء الرسل" کانفرنس؛ شہید سید حسن نصراللہ سے متعلق مقالات کے لیے باضابطہ اعلان / اعلامیہ کے پوسٹر کی نقاب کشائی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha