جمعہ 3 اکتوبر 2025 - 17:47
استکبار اور صہیونیست کے خلاف عالمی محاذ قائم کرنے کی ضرورت ہے

حوزہ / آیت اللہ اراکی نے کہا: الحمد للہ ایران ماضی سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔ استکبار کے خلاف عالمی محاذ قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت‌الله محسن اراکی نے شہید سید حسن نصراللہ کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب میں امریکہ اور جعلی صہیونی حکومت کی جانب سے پھیلی جارحیت اور ظلم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آج کی دنیا استکباری امریکی طاقت کے خلاف اتحاد کے لیے تیار ہے۔ ایک عالمی محاذ استکبار اور بچوں کو قاتل حکومت اسرائیل کے خلاف بنایا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا: نعرہ «أنا علی العهد» ایک اسلامی حکمتِ عملی ہے جس کی جڑیں اسلامی نظریہ میں گہری ہیں۔ آج یہ نعرہ لبنان اور فلسطین سے لے کر یمن اور عراق تک محورِ مقاومت کا محور ہے۔

آیت اللہ اراکی نے مزید کہا: یہ نعرہ ایک مخصوص عہد ہے جو مجاہدین بلند کرتے ہیں۔ یہ عہد حضرت بقیة اللہ الاعظم(عج) کے ساتھ ہے۔ ایسا عہد ہے جس کی ضمانت جان و مال سے دی گئی ہے۔ آج شہید سیدحسن نصراللہ کا راستہ جاری و ساری ہے اور ان کے مجاہدین اور پیروکار جہاد اور مقاومت کے راستے پر چلتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا: جیسا ہم نے عسکری جنگ میں کامیابی حاصل کی ویسے ہی ہم ثقافتی اور اقتصادی میدانوں میں بھی کامیاب ہوں گے۔

حوزہ علمیہ کی اعلی کونسل کے رکن نے مزید کہا: ہم آج رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کی مانند اعلان کرتے ہیں کہ اہلِ بیت علیہم السلام کے راستے اور احکامات کی پیروی کے سوا ہمارا کوئی مقصد نہیں اور ہم آخر تک اس مقصد پر قائم رہیں گے۔

انہوں نے کہا: ہماری قوم نے جارحانہ عسکری، اقتصادی اور ثقافتی جنگ کا مقابلہ کیا ہے اور آج بھی ہمیں ایک بے مثال مکمل ثقافتی جنگ کا سامنا ہے۔ جیسا کہ ہم عسکری جنگ میں کامیاب ہوئے ویسے ہی ہم ان شاءاللہ ثقافتی اور اقتصادی شعبوں میں بھی کامیاب ہوں گے اور مستقبل حق کے محاذ کا ہوگا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha