حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن سے داغے گئے ایک میزائل کے نتیجے میں مقبوضہ فلسطین کے وسیع علاقوں بشمول تل ابیب اور مقبوضہ یروشلم میں خطرے کے الارم بج اٹھے، جس کے نتیجے میں لاکھوں اسرائیلی پناہ گاہوں کی طرف بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔
اس دوران بن گوریون ہوائی اڈے کی تمام سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔ اسرائیلی ذرائع نے مغربی کنارے کے آسمان میں کئی دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاعات بھی دی ہیں۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں اس میزائل کو روکنے اور تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، اگرچہ یمنی ذرائع نے اب تک ان اطلاعات پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
آج صبح کا یہ حملہ اس وقت ہوا ہے جب یمنیوں نے الاقصیٰ طوفان کے آغاز اور غزہ کی جنگ کے بعد سے فلسطین کی مستقل حمایت اور مدد جاری رکھی ہوئ ہے۔
اس سلسلے میں سید عبدالملک الحوثی نے اپنے ایک حالیہ خطاب میں کہا کہ یمنی محاذ نے گزشتہ ہفتے میزائلوں اور ڈرون سمیت 18 کارروائیاں کی ہیں، جن میں سے کچھ فلسطین کے گہرے علاقوں میں ہدف پر، کچھ سمندر میں اور کچھ اسرائیلی حملوں کے جواب میں تھیں۔









آپ کا تبصرہ