حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل موسوی نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید میجر جنرل محمد عبد الکریم الغماری ایک ذہین اور دلیر کمانڈر تھے، جنہوں نے یمنی قوم کی عزت اور آزادی کے دفاع اور فلسطینی کاز کی حمایت میں ایمان اور حوصلے کے ساتھ اسٹریٹجک کردار ادا کیا۔
انہوں نے یمن کی مزاحمتی قوم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یمنی قوم ملت اسلامیہ اور فلسطین کے دفاع کے لیے فرنٹ لائن پر ہے۔
جنرل موسوی نے کہا کہ صیہونی حکومت کو سبق سکھانے اور یمن کے خلاف حملوں کا جواب دینے میں شہید جنرل محمد عبد الکریم الغماری کے اقدامات نے فیصلہ کن اور متاثر کن کردار ادا کیا۔
ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے آخر میں شہید جنرل محمد عبد الکریم الغماری کے اہل خانہ اور یمنی مزاحمتی قوم کی خدمت میں ان کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے شہیدوں کے بلندی درجات کی دعا کی۔









آپ کا تبصرہ