حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام علی رضا پناہیان نے سات اکتوبر، یعنی طوفانِ الاقصیٰ کی سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اس واقعے اور اس کے بعد کے واقعات نے فلسطینی مزاحمت کو بین الاقوامی سطح پر ایک مؤثر تحریک کے طور پر منوا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس آپریشن نے ثابت کر دیا کہ ہماری انقلابی سوچ اور راستہ درست تھا، اور یہ احساس کسی قوم کے لیے سب سے بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسئلۂ فلسطین صرف زمین کا جھگڑا نہیں بلکہ یہ عالمی تسلط اور مغربی طاقتوں کی حکمرانی کی علامت ہے۔ سات اکتوبر کے واقعے نے دنیا کے سامنے مغرب کے انسانی حقوق اور آزادی کے جھوٹے دعووں کا پردہ فاش کر دیا اور بہت سے منصف مزاج لوگوں کو حقیقت کا ادراک کرایا۔
حجت الاسلام پناہیان نے کہا کہ غزہ آج صرف مسلمانوں کی نمائندگی نہیں کر رہا بلکہ وہ پوری انسانیت کو عالمی استکبار اور ظلم و ستم کے خلاف مزاحمت کی دعوت دے رہا ہے۔ ان کے مطابق حزب اللہ لبنان اور یمن کی ثابت قدم مزاحمتوں کے ساتھ مل کر یہ تحریک ایک نئے عالمی نظام کی بنیاد رکھ رہی ہے۔









آپ کا تبصرہ