مقاومت اور مزاحمت
-
عوامی بیداری کے ذریعے ظلم کے خلاف جدوجہد طلاب کی اہم ذمہ داری ہے: حجت الاسلام محسن پاک طینت
حوزہ/ مدرسہ علمیہ الزہرا (س) یزد میں ایام فاطمیہ کی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام محسن پاک طینت نے کہا: طلاب کو ظلم و جور کے خلاف عوامی بیداری لانے کی ضرورت ہے، کیونکہ معاشرے کو صرف شعور و بیداری کے ذریعے ظلم سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔
-
آیت اللہ کعبی: صیہونی حکومت کے مظالم پر خاموشی حرام، مزاحمت کی حمایت اسلام کی خدمت ہے
حوزہ/ رکن مجلس خبرگان رہبری اور نائب صدر جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم، آیت اللہ عباس کعبی نے صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف تماشائی بنے رہنے کو حرام قرار دیتے ہوئے مزاحمتی محاذ کی حمایت کو دینی فریضہ قرار دیا اور کہا کہ ہر فرد اپنی استطاعت کے مطابق مزاحمت کی حمایت کرے۔
-
فاطمیہ؛ عصرِ حاضر میں مقاومت کا نمونہ
حوزہ/آج کے پیچیدہ اور پُرآشوب دور میں، جہاں ہر سمت سے ثقافتی اور فکری یلغار جاری ہے، اسلام کے حقیقی اصولوں کو زندہ رکھنا ایک عظیم جہاد سے کم نہیں۔ ایسی صورتحال میں، اہلِ بیت علیہم السلام کی زندگی اور ان کے فرامین ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ خصوصاً جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی مقاومت اور استقامت کا وہ عظیم درس پیش کرتی ہے جس کی مثال رہتی دنیا تک دی جاتی رہے گی۔
-
ولی فقیہ، امام زمانہ (عج) کا قریب ترین فرد ہے: حجۃ الاسلام کاظم صدیقی
حوزہ/ انہوں نے ولی فقیہ کو امام زمانہ (عج) کے قریب ترین فرد قرار دیا جو معاشرتی انحرافات کا خاتمہ کرتا ہے، رہبر انقلاب اسلامی، امام خامنہای، اللہ کی جانب سے امت کے لیے ایک عظیم ذخیرہ ہیں، جن کی صحت اور طویل عمر کے لیے دعائیں کی جانی چاہئیں۔
-
دشمنوں کی سفاکیت سے مزاحمت مغلوب نہیں ہوگی، لبنانی رکن پارلیمنٹ
حوزہ/لبنان کی پارلیمنٹ کے رکن علی عمار نے کہا ہے کہ اگر اسرائیلی دشمن اس فکر میں ہیں کہ وہ اپنی سفاکیت سے مزاحمتی عزم کو متزلزل کریں گے تو یہ ان کی بھول ہے۔
-
قم المقدسہ میں مزاحمت اور اہل قلم کی ذمہ داری پر علمی نشست کا انعقاد:
مقاومت صرف جنگ نہیں، ہر انسان کی کامیابی کے لئے ضروری ہے: مولانا شیخ فدا علی حلیمی
حوزہ/ مولانا شیخ فدا علی حلیمی نے نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقاومت صرف لڑائی اور جنگ کا نام نہیں، بلکہ یہ ایک ایسی قوت ہے جو ہر انسان کی کامیابی کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے مقاومت کے درست معنی اور مفہوم کی وضاحت کی ضرورت پر زور دیا
-
امام جمعہ تہران:
شہید حسن نصر اللہ کا خطے کے سیاسی معاملات میں اہم کردار رہا
حوزہ/امام جمعہ تہران حجت الاسلام ابو ترابی فرد نے خطبۂ جمعہ میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کے چہلم کی مناسبت سے کہا ہے کہ شہید سید حسن نصر اللہ کا، رہبرِ انقلابِ اسلامی کے بازو کی حیثیت سے خطے کے سیاسی معاملات میں اہم کردار رہا ہے۔
-
آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی "جبل عامل" کانفرنس کے نام پیغام:
ایران ہمیشہ مقاومتی محاذ کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا
حوزہ/ آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے جبل عامل نامی عظیم کانفرنس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایران ہمیشہ محور مقاومت کے ساتھ کھڑا ہے اور اس کا ساتھ دیتا رہے گا، ایران کی مسلح افواج پوری قوت کے ساتھ اسرائیل کی حرکات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی جارحیت کا سختی سے جواب دے گی۔
-
یحییٰ السنوار؛ عوام کے درد کو محسوس کرنے والا حقیقی رہنما
حوزہ/ فلسطینی عوام پر عرصہ دراز سے ظلم اور مشکلات کے پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں اور اس دوران وہ رہنما جو ان کے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں، ان کا طرزِ زندگی اور عوام کے ساتھ جُڑے رہنے کا انداز ہمیں ایک غیر معمولی اتحاد کی مثال دیتا ہے۔
-
حزب اللہ کے نئے سیکرٹری جنرل کا اہم خطاب؛
حزب اللہ؛ طویل المدتی جنگ کی صلاحیتوں کی حامل ہے
حوزہ/حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے حزب اللہ کی جنگی طاقت اور اب تک غاصب اسرائیل کی نمایاں شکستوں اور خطے کی صورتحال پر آج ایک اہم خطاب کیا ہے۔
-
رہبرِ انقلابِ اسلامی کا سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر تعزیتی پیغام
حوزہ/رہبر انقلابِ اسلامی نے حزب اللہ کے رہنما سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ حزب اللہ، صیہونی حکومت کے ناپاک عزائم کے سامنے لبنان کی مضبوط ڈھال ہے۔
-
عراق کی اسلامی مزاحمتی تنظیم کا مقبوضہ فلسطین کے ایک اہم ہدف پر ڈرون حملہ کیا
حوزہ/ عراق کی اسلامی مزاحمتی تنظیم نے آج ایک نئے ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔ یہ حملہ مقبوضہ فلسطین میں غاصب اسرائیلی حکومت کے خلاف، فلسطینی اور لبنانی عوام کی حمایت میں کیا گیا ہے۔
-
تصاویر/ رہبر انقلاب کا فرمان؛ ایرانی خواتین "لبیک یا امام" کمپین میں پیش پیش، کھربوں کا سونا عطیہ
تصاویر/رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی امام سید علی حسینی خامنہ ای مدظلہ کی فلسطینی اور لبنانی عوام کی مدد کی اپیل کے بعد سے ایران بھر میں خواتین کی جانب سے زیورات عطیہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ اس اپیل کے بعد "لبیک یا امام" مہم شروع کی گئی تھی جس کے نتیجے میں اب تک کھربوں مالیت کا سونا عطیہ کیا جا چکا ہے۔
-
سعودی نیوز چینلوں کی غاصب صیہونی نواز پالیسی؛ خاتون صحافی نے استعفیٰ دے دیا
حوزہ/تیونسی خاتون صحافی نے غاصب صیہونی حکومت نواز پالیسیوں پر احتجاجاً سعودی چینل سے استعفٰی دے دیا ہے۔
-
آیت اللہ اعرافی کا وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر کے خط کا جواب/ علمائے اسلام صیہونی جرائم پر روشنی ڈالیں
حوزہ/ سربراہ حوزہ علمیہ ایران آیت اللہ علی رضا اعرافی نے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نقوی نجفی کے خط کے جواب میں کہا کہ علمائے اسلام کو فلسطین اور لبنان میں مقاومتی محاذ کی حمایت کرتے ہوئے صیہونی جرائم اور اس پر بعض مغربی ممالک کی قابل مذمت خاموشی اور حمایت پر روشنی ڈالنی چاہیے۔
-
اسلام میں معاشرتی انصاف کا قیام ہی زکات کی فلسفہ ہے
حوزہ/ ایران مرکزی صوبہ میں ولی فقیہ کے نمائندے نے کہا کہ اسلام میں زکات کا فلسفہ یہ ہے کہ یہ معاشرے میں توازن اور عدل پیدا کیا جائے اور فقرا، مساکین اور ضرورت مندوں کے مسائل کو حل کیا جائے، اسلام نے زکات کا نظام خاص طور پر معاشرے کے ضرورت مند افراد کی مشکلات کو حل کرنے کے لیے قائم کیا ہے۔
-
کیا حماس فلسطین کے مستقبل میں کردار ادا کرے گی؟ / عراق کے لیے موساد کا منصوبہ
حوزہ/ فلسطینی مسائل کے ماہر، سہیل کثیری نژاد نے کہا: اسرائیلی ہمیشہ عراق پر بھی نظریں جمائے ہوئے تھے اور وہ موساد کے ذریعے عراقی شخصیات سے، جو مغرب کی طرف مائل تھیں، رابطہ قائم کرنا چاہتے تھے۔ اس طرح کی کارروائیاں فلسطین کے مسئلے کو عالمی سیاست سے ختم کرنے کی کوشش تھیں۔
-
جامعة المصطفی کا شہید یحییٰ سنوار کی شہادت پر تعزیتی پیغام/ شہداء کا خون مقاومت کی ثقافت کو فروغ دے گا
حوزہ/ جامعۃ المصطفی العالمیہ نے یحییٰ سنوار کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی غاصب حکومت اور اس کے حامی ایک بار پھر دیکھیں گے کہ اسلامی محاذ کے دلیر سرداروں کا قتل مقاومت کے راستے کو نہیں روک سکے گا، بلکہ ان کا خون پاک پوری اسلامی دنیا میں مقاومت اور استکبار کے خلاف جنگ کی ثقافت کے فروغ کا باعث بنے گا۔
-
یحییٰ سنوار؛ جرأت و استقامت کا پیکر
حوزہ/ ظالم و قاتل دشمن اگر یہ سوچتا ہے کہ بڑے مقاومتی رہنماؤں جیسے اسماعیل ہنیہ، سید حسن نصراللہ اور یحییٰ سنوار کے قتل سے وہ مقاومت کی آگ کو بجھا یا اسے پیچھے ہٹا سکتا ہے تو یہ اس کی خام خیالی ہے، بلکہ یہ تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اس کے جائز مقاصد پورے نہیں ہو جاتے
-
آج نیا مشرق وسطیٰ مزاحمت کے محور پر تشکیل پا چکا ہے: آیت اللہ خاتمی
حوزہ/ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے مشہد مقدس میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: امریکی وزیر خارجہ کا یہ دعویٰ تھا کہ وہ ایک نیا مشرق وسطیٰ تشکیل دینا چاہتے ہیں، جس میں لبنان، عراق اور شام ان کے کنٹرول میں ہوں، لیکن آج نیا مشرق وسطیٰ مزاحمت کے محور پر تشکیل پا چکا ہے۔
-
ایران کے حملوں نے ثابت کیا کہ اسرائیل صرف ایک شیشے کا گھر ہے: امام جمعہ نجف اشرف
حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے حسینیہ اعظم فاطمیہ میں نماز جمعہ کے خطبے میں کہا: طوفان الاقصی اور ایران کے وعدہ صادق آپریشن کا سے پتہ چلا کہ ایران کے حملوں نے ثابت کر دیا کہ اسرائیل ایک شیشے کا گھر ہے۔
-
سید حسن نصراللہ نے سعودی عرب کی ایک بڑی پیشکش رد کر دی تھی: حجت الاسلام ہاشم الحیدری
حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین سید ہاشم الحیدری نے انکشاف کیا کہ امریکہ اور سعودی عرب نے پیغام بھیجا تھا کہ ہم لبنان کی حکومت تمہیں دیں گے اور تمہیں عرب دنیا کا سید بنا دیں گے، بس تمہیں ولایت فقیہ کو چھوڑنا ہو گا، لیکن شہید نصراللہ نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا۔
-
حرم حضرت معصومہ (س) میں "لبیک یا خامنہای" کے عنوان سے اسکولی طلباء کا عظیم الشان اجتماع
حوزہ/ حرم حضرت معصومہ (س) کے شبستان امام خمینی ہال میں "لبیک یا خامنہای" کے عنوان سے اسکولی طلباء ایک عظیم الشان طلبہ اجتماع منعقد ہوا، جس میں قم کے طلباء نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔
-
فلسطین کی آزادی وہ عقیدہ جس کی خاطر سید نصراللہ شہید ہوئے: شام کے وزیر اوقاف
حوزہ/ شام کے وزیر اوقاف شیخ محمد عبد الستار السید نے کہا کہ مقاومت کسی ایک شخص کا نام نہیں بلکہ یہ وہ عقیدہ ہے جو اسلام نے دلوں میں بویا ہے اور سید حسن نصراللہ اسی عقیدے کی خاطر شہید ہوئے۔
-
حجتالاسلام والمسلمین رفیعی:
شہداء کا پاک خون صیہونی حکومت کی تباہی کا پیش خیمہ ہوگا
حوزہ/ حرم مطہر حضرت معصومہ (س) کے خطیب حجتالاسلام والمسلمین ناصر رفیعی نے کہا: شہداء کا پاک خون مسلمانوں کی فتح اور صیہونی حکومت کی تباہی کا پیش خیمہ ہوگا۔
-
آہ! سید مقاومت
حوزہ/ آج کتنا عجیب دن ہے، آسمان تو ایسے برس رہا ہے جیسے وہ بھی گریہ کناں ہو، آج کا دن اپنے آپ میں ہی ایک غم انگیز دن معلوم ہوتا ہے۔
-
آج کے دور میں مزاحمتی محاذ کی مدد کرنا شرعی فریضہ ہے: امام جمعہ دیّر
حوزہ/ ایران کے شہر دیر کے امام جمعہ حجت الاسلام سید علی حسینی نے کہا ہے کہ آج کے دور میں مزاحمتی محاذ کی ہر قسم کی مادی اور معنوی مدد ہم سب کی ذمہ داری اور ایک شرعی فریضہ ہے۔
-
مغرب کا اصل مقصد دنیا پر تسلط ہے: نمائندہ ولی فقیہ خراسان جنوبی
حوزہ/ایران کے صوبہ خراسان جنوبی میں نمائندہ ولی فقیہ، حجت الاسلام والمسلمین سید علی رضا عبادی نے کہا: مغرب کا اصل مقصد دنیا پر تسلط حاصل کرنا ہے اور جو کچھ وہ کہتے ہیں، وہ محض دھوکہ اور فریب ہوتا ہے
-
ایک اور امریکی ڈرون مزاحمتی محاذ کے نشانے پر
حوزہ/ یمنی فوجی ترجمان میجر جنرل یحیٰی السریع نے امریکی فوجی جدید ترین ڈرون طیارہ مار گرانے کی اطلاع دی ہے۔
-
رہبر معظم کا وعدہ ہے کہ ہم ایک دن مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کریں: آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری
حوزہ/ پچھلے 11 مہینوں میں غزہ میں جو تباہی ہوئی ہے، وہ ہیروشیما پر بمباری سے زیادہ ہے،ہمیں خدا کی فضل سے امید ہے کہ جیسا کہ رہبر معظم انقلاب نے وعدہ کیا ہے، ہم مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کریں گے۔