پیر 1 دسمبر 2025 - 16:23
صنعا میں یومِ آزادی پر عظیم الشان ملین مارچ؛ فلسطین اور لبنان کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

حوزہ/ انصار الله یمن کے رہنما سید عبد الملک الحوثی کی اپیل پر اور برطانیہ کے قبضے سے آزادی کے اٹھاون سالہ جشن (30 نومبر) کے موقع پر، ایک عظیم الشان ریلی یمن کے دارالحکومت صنعا میں نکالی گئی، جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی اور لبنان اور فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لاکھوں عوام نے ملک کے دارالحکومت صنعا میں ایک عظیم الشان ریلی نکالی؛ ریلی کا عنوان ”آزادی ہمارا انتخاب ہے اور قابض طاقت کا انجام زوال اور تباہی ہے“ تھا۔

شرکاء نے جہاد و مزاحمت کے راستے کو جاری رکھنے اور فلسطین و لبنان کی حمایت پر زور دیا۔

صنعا میں یومِ آزادی پر عظیم الشان ملین مارچ؛ فلسطین اور لبنان کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، یمنی عوام نے اس عظیم الشان احتجاجی مارچ میں بھرپور شرکت کی۔

واضح رہے کہ یہ ریلی، انصار الله کے رہنما سید عبد الملک الحوثی کی اپیل پر اور برطانیہ کے قبضے سے آزادی کے اٹھاون سالہ جشن (30 نومبر) کے موقع پر نکالی گئی۔

ریلی کا مشترکہ اعلامیہ

ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ اسلام کے پرچم کو اٹھانے اور جہاد جاری رکھنے کا سلسلہ وہی ہے جو ہمارے بزرگوں، انصار کے اسلاف اور معزز باپ دادا نے جاری رکھا تھا۔

ہم اپنے پختہ عزم، ثابت قدمی اور دشمنوں و ان کے فوجی و سیکیورٹی وسائل کے مقابلے کی اگلی مرحلے کی جنگ کے لیے انتہائی بلند آمادگی پر تاکید کرتے ہیں، چاہے وہ سرکاری سرگرمیوں کے ذریعے ہو، عوامی شرکت یا عام رضاکارانہ بسیج کے ذریعے۔

ہم کبھی بھی اپنے برحق اور منصفانہ مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور نہ ہی فلسطین، لبنان اور دنیا کی دیگر مظلوم قوموں کو تنہا چھوڑیں گے۔

ہمارا ملک 30 نومبر (برطانوی استعمار سے آزادی کا دن) اس لیے مناتا ہے کہ دنیا کے تمام ظالموں اور ان کے کارندوں کو یہ حقیقت یاد دلائی جائے کہ ہر قسم کے قبضے و استعمار کا انجام زوال اور نابودی ہے، چاہے جتنا وقت لگ جائے، یہ انجام یقینی ہے۔

ہم تمام مظلوم قوموں کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ اگر اقوام میں ارادہ موجود ہو اور وہ خدا پر بھروسہ رکھیں، تو وہ عظیم فتوحات حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

یاد رہے کہ 30 نومبر وہ دن ہے جب یمن نے 129 سالہ برطانوی استعمار کے قبضے سے آزادی حاصل کی اور غیر ملکی قابضین کو ملک سے نکال باہر کیا، یہ ایک ایسا دن ہے جو شہداء کے خون اور عوامی مزاحمت کی بدولت رقم ہوا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha