جمعہ 31 اکتوبر 2025 - 13:19
انصار الله یمن: ہم دھمکیوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں

حوزہ/ اسلامی مزاحمتی تحریک انصار الله یمن کے سیاسی شعبے کے رکن محمد الفَرح نے غاصب اسرائیل کے یمنی محاذ کے بارے جھوٹے دعوے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دھمکیوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصار الله کے سیاسی شعبے کے رکن محمد الفَرح نے اسرائیل کے وزیرِ جنگ کی جانب سے کی گئی بیان بازی کے ردعمل میں کہا ہے کہ اس حکومت نے اب تک اپنے کسی بھی مقصد کو حاصل نہیں کیا ہے۔

محمد الفرح نے اسرائیلی وزیرِ جنگ اسرآئیل کاٹز کی دھمکیوں کے جواب میں کہا ہے کہ ہم کسی مجرم کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمیں دھمکائے۔

واضح رہے کہ غاصب اسرائیلی وزیرِ جنگ نے کل یمن کے محاذ کے بارے میں دعویٰ کیا تھا کہ حوثیوں کو پچھلے دو سالوں میں اندرونی محاذ (اسرائیل کے اندر) کو نشانہ بنانے کی کوششوں کی وجہ سے بھاری قیمت چکانی پڑے گی، ہم نے اپنا آخری لفظ نہیں کہا۔

انصار الله کے سیاسی رہنما الفرح نے کاٹز سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ نے اپنے کسی بھی عسکری ہدف کو حاصل نہیں کیا اور آپ کی پوزیشن کی کمزوری اور آپ کی کہانی میں تضاد عالمی رائے عامہ کے سامنے آشکار ہو چکا ہے۔

الفرح نے کاٹذ کی جانب مخاطب ہو کر مزید کہا کہ آپ دو سال تک جرائم کر کے بھی محاصرے میں بند غزّہ سے اپنے اسیر زبردستی واپس حاصل نہیں کر سکے اور اس کے باوجود آپ کے ساتھ امریکہ اور مغربی ممالک کی تمام خفیہ ایجنسیاں موجود تھیں۔

یاد رہے کہ یمن کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت، محاصرے اور مظالم کے خاتمے اور مظلومین کے ساتھ یکجہتی کے لیے اسرائیل کو نشانہ بنایا اور سمندر کی ناکہ بندی کی جا رہی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha