ہفتہ 1 نومبر 2025 - 21:20
یمنی عوام کا صہیونی دشمن کو دو ٹوک پیغام: فلسطین کے دفاع میں جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں

حوزہ/ یمن کے مختلف علاقے عمران، ریما، حجہ، مارب، المحویت، تعز اور البیضاء میں وسیع عوامی ریلیوں اور قبائلی اجتماعات نے فلسطین کے تئیں یکجہتی اور حمایت کا واضح پیغام دیا اور اعلان کیا کہ اگر غزّہ پر حملے جاری رہے تو وہ ہر قسم کے مقابلے کے لیے تیار ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے مختلف علاقے عمران، ریما، حجہ، مارب، المحویت، تعز اور البیضاء میں وسیع عوامی ریلیوں اور قبائلی اجتماعات نے فلسطین کے تئیں یکجہتی اور حمایت کا واضح پیغام دیا اور اعلان کیا کہ اگر غزّہ پر حملے جاری رہے تو وہ ہر قسم کے مقابلے کے لیے تیار ہیں۔

مقامی رپورٹس کے مطابق جمعے کو ہونے والی ریلیوں اور اجتماعات میں شرکاء نے شہداء کی تصویروں اور نعروں کے ساتھ وفاداری کا اظہار کیا اور دشمن کو خبردار کیا کہ ہر جارحانہ منصوبے کا سخت جواب دیا جائے گا۔ عوامی بیانیوں میں جنگ بندی کے باوجود فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے اور مزاحمتی کوششوں سے یکجہتی ظاہر کرنے پر زور دیا گیا۔

عمران اور دیگر اضلاع میں قبائلی اور شہری ریلیوں میں عوام نے مل کر اتحاد کا مظاہرہ کیا اور راہ شہداء پر گامزن رہنے کے عزم کو اجاگر کیا۔ ریما اور تعز میں شرکاء نے قومی اتحاد پر زور دیا۔ مارب، المحویت اور البیضاء میں بھی بڑے پیمانے پر مسلح و غیر مسلح اجتماعات دکھائی دیے جہاں مقامی رہنماؤں نے دفاعی تیاریوں اور فوجی ٹریننگ کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور مارب کو مستحکم قلعہ قرار دیا۔

حجہ میں ہونے والے اجتماعات میں شرکاء نے ملک کے تحفظ، قومی خودمختاری اور عزتِ انسانی کے دفاع کا عہد کیا اور خائنوں و سازشی عناصر کو وارننگ دی کہ یمن داخلی محاذ کو کمزور کرنے کی کسی بھی کوشش کے سامنے مضبوطی سے کھڑا رہے گا۔ تعز کے مظاہرین نے باب المندب کی گزرگاہوں کی حساسیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک غزہ محاصرے میں رہے گا، دشمن کے لیے سمندری راستے بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔

مجموعی طور پر جاری بیانات نے بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ صہیونی و امریکی حملوں کے خلاف خاموشی توڑیں اور فلسطینیوں کی حمایت کریں۔ یمنی عوام نے واضح کیا کہ وہ شہداء کے راستے پر ثابت قدم رہیں گے اور ہر آپشن کے لیے تیار ہیں تاکہ دین، وطن اور مظلومین کے دفاع کو یقینی بنایا جا سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha