حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، آیت اللہ العظمی بشیر نجفی نے صوبہ بصرہ کے قبائلی عمائدین سے ملاقات میں،غاصبوں ، قابضین اور ظالموں کو ملک بدر کرانے میں کی جانے والی مزاحمت اور مرجعیت دینی کی حمایت پر عراقی قبائل کے کرداروں کو سراہا اور مزید اتحاد و یکجہتی پر زور دیا۔
آیت اللہ العظمی شیخ بشیر نجفی نے قبائلیوں کی اسلامی صفات جیسے بخشش ، مہمان نوازی ، بہادری اور اسلامی اقدار سے روشناس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے شرکاء کو دین حنیف کے اصولوں کی نشر و اشاعت ، خداوند متعال کی طرف دعوت دی، اہل بیت (ص) کی صفات کو معاشرے میں عام کرنےاور تعلقات کی اصلاح اور مرجعیت دینی کی سفارشات کو منتقل کرنے کی دعوت بھی دی۔
آخر میں ، شرکاء نے بھی صوبہ بصرہ کے مسائل اور تنازعات کے حل اور تنازعات کے خاتمے میں قبائلی عمائدین کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
آپ کا تبصرہ