۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
حجت الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قبانچی امام جمعه نجف اشرف

حوزہ/ حجت الاسلام و المسلمین قبانچی نے سردار قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی برسی کے موقع پر کہا کہ عراق ان دونوں شہداء کی جدوجہد کا مرہون منت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، امام جمعہ نجف اشرف حجت الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قبانچی نے داعش کو شکست سے دوچار کرنے والے کمانڈرز شہید سردار قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی برسی کے موقع پر یہ بیان کرتے ہوئے کہ عراق ان دو عظیم شہداء کی جد و جہد کا مرہون منت ہے ، مزید کہا کہ ان دونوں عظیم شہداء کی شہادت ہمیں فتح یا شہادت کے راستے پر گامزن رہنے  سے نہیں روکے گی۔

انہوں نے اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ شہید ابو مہدی المہندس تمام عراقیوں کیلئے ایک نمونہ ہیں، امریکہ کی سربراہی میں ہونے والا شہید سلیمانی اور المہندس کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ٹرمپ کو پہلا عالمی دہشت گرد قرار دیا۔

امام جمعہ نجف اشرف نے اپنی تقریر میں حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کا تذکرہ کیا اور ایک گراں قدر حدیث کی طرف اشارہ کیا کہ "انما سمیت فاطمة لان الله فطمها وشیعتها علی النار".
میں نے اپنی بیٹی کا نام فاطمہ رکھا ہے کیوں کہ اللہ تعالٰی نے اس کو اور جو بھی اس سے محبت کرتا ہے دوزخ کی آگ کو دور رکھا ہے۔

حجت الاسلام و المسلمین سید صدر الدین نے عیسائیوں کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اولو العزم نبیوں میں سے ایک ہیں ، لیکن ہم مبالغہ آرائی نہیں کرتے اور حضرت عیسی علیہ السلام کو  خدا یا خدا کا بیٹا نہیں مانتے ہیں۔

انہوں نے رقص ، گانوں اور لہو و لعب کے کھیلوں کی مخالفت اور خاص طور پر عراق کے مقدس شہروں میں انعقاد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسلمانوں کے لئے دانشمندی کی بات نہیں ہے کہ وہ ان مواقع پر غیر مذہبی تقاریب کا انعقاد کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .