۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سید عمار حکیم و لوئیس ساکو

حوزہ/ سید عمار حکیم نے عراقی عیسائی پادری سے ملاقات میں ،پوپ فرانسس کے عراق کے دورے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے خطے کیلئے امن کا پیغام قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، عراقی اتحاد کے سربراہ سید عمار حکیم نے عراق میں عیسائیوں کے روحانی پیشوا کارڈنل لوئس رافیل سکو سے ملاقات کے دوران ، پوپ فرانسس کے عراق کے دورے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ، اسے عراق اور مشرقی ممالک کے لئے امن کا پیغام قرار دیا۔

انہوں نے ایک بار پھر عیسائیوں کو حضرت عیسیٰ مسیح علیہ السلام کی ولادت اور نئے سال کے آغاز پر مبارکباد پیش کی اور  حضرت عیسی علیہ السلام کی معافی ، رواداری ، محبت اور امن جیسی اقدار کی طرف توجہ دینے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ حضرت عیسی مسیح (ع) تمام انسانیت کے لئے ایک انسانی میراث ہے۔

اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور عراق میں جلد از جلد شفاف انتخابات کرانے اور سیاسی بحران کے خاتمے کو بھی اہم قرار دیا۔

آخر میں ، سید عمار حکیم نے پوپ فرانسس کے دورہ عراق کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ، دنیا کے مسیحی رہنما کے پروقار استقبال کے لئے مکمل تیاریوں کا مطالبہ کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .