۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
سردار سلیمانی و ابومهدی المهندس

حوزہ/ عراقی سپریم جوڈیشل کونسل نے بغداد ایئرپورٹ پر شہید سردار قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المنہدس کے قتل کی تحقیقات کے بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سپریم جوڈیشل کونسل نے بغداد ایئرپورٹ پر شہید سردار قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المنہدس کے قتل کی تحقیقات کے بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے۔

سپریم جوڈیشل کونسل کے میڈیا انچارج حیدر علی نوری نے ایک بیان میں کہا کہ عراقی عدلیہ نے اس دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات میں پیشرفت کی ہے اور ہمارا ہدف یہ ہے کہ ان تحقیقات کو شفاف اور مکمل شکل میں انجام دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقاتی عدالت نے مختلف مراحل طے کرکے تحقیقات کے تمام پہلوؤں کو مکمل کیا ہے اور بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے عملے اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز اور اس حادثے کے عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کرکے تمام شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں۔

علی نوری نے بیان کیا کہ تحقیقات میں بغداد ایئرپورٹ کے عہدیداروں اور کچھ G4S  ملازمین کے بیانات جو واقعے کے وقت موجود تھے، نیز عراقی وزارت خارجہ کے قانونی نمائندے سمیت بغداد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے قانونی نمائندے کے بیانات بھی درج کیے گئے ہیں۔

سپریم جوڈیشل کونسل کے میڈیا انچارج نے مزید بتایا کہ  ہمیں عراقی وزیراعظم کے حکم کے مطابق قائم کردہ انویسٹی گیٹو کمیٹی جو کہ ایک خصوصی جج کی نگرانی میں کام کرتی ہے، کی تحقیقات کے نتائج سے آگاہ کیا گیا ہے اور  ساتھ ہی اس ویڈیو کلپ کے بارے میں جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بزدلانہ کارروائی کا حکم دیا تھا، سے بھی مطلع ہو گئے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ہم عنقریب مجرموں اور اس دہشت گردانہ واقعے میں ملوث افراد کے بارے میں فیصلہ ہوتا ہوا دیکھیں گے اور یہ فیصلہ تفتیشی اقدامات کو مکمل کرنے کے بعد اس کیس کے مرکزی جج کے حکم کے مطابق سنایا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .