۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
احمد الاسدی رئیس فراکسیون السند عراق

حوزہ / احمد الاسدی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بغداد ہوائی اڈے پر شہدائے مقاومت سردار قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کے قتل میں ملوث افراد کا جینا حرام کردیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، السند الائنس عراق کے سربراہ احمد الاسدی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ بغداد ہوائی اڈے پر شہدائے مقاومت سردار قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کے قتل میں ملوث افراد کا جینا حرام کریں گے،بیان کیا کہ ان دونوں عظیم شہداء کا اصل انتقام امریکی افواج کو عراق سے بے دخل کر کے لیں گے۔

انہوں نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بغداد ایئرپورٹ پر کی جانے والی دہشت گردانہ کارروائی میں ملوث افراد اور  مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

السند الائنس کے سربراہ نے امریکی فوجیوں کے ملک بدر کرانے کو احمق ٹرمپ انتظامیہ کے منہ پر طمانچہ قرار دیا اور کہا کہ کسی بھی امریکی صدر نے وہ احمقانہ حرکت نہیں کی ہے جو ٹرمپ نے شہدائے مقاومت سلیمانی اور المہندس کے قتل کے لئے کیا تھا۔

الاسدی نے آخر میں بیان کیا کہ شہید ابو مہدی المہندس امریکہ کو شیطان اکبر سمجھتے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .