حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اہل الحق الائنس عراق کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام شیخ قیس الخز علی نے ایک پیغام میں آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ہے کہ ہم حوزہ علمیہ قم کے برجستہ استاد اور فقیہ مجاہد آیت اللہ شیخ محمد تقی مصباح یزدی کی وفات پر عالم اسلام اور بزرگ علمائے کرام سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔
شیخ الخز علی نے بیان کیا کہ ایسے عظیم علماء کے فقدان کی کوئی چیز تلافی نہیں کر سکتی، خاص کر ایسے وقت میں کہ جب ہمیں آیت اللہ مصباح یزدی جیسے بابصیرت لوگوں کی ضرورت ہے۔