حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، عراقی وزارت داخلہ نے بغداد الدورہ علاقے سے داعشی مفتی کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔
عراقی وزارت داخلہ کی انٹلیجنس سروس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ زیر حراست داعشی شخص صوبہ الانبار پر داعشی دہشتگر گروہوں کے قبضے کے دوران مساجد میں مفتی کی حیثیت سے تبلیغی سرگرمیاں سرانجام دیتا رہا ہے۔
سن 2020ءکے آغاز سے ہی عراقی فورسز نے داعشی دہشت گرد گروہوں کی باقیات کو ختم کرنے اور ان کے تعاقب کے لئے آپریشن تیز کردیئے تھے ، اس دوران صوبہ کرکوک اور صلاح الدین میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں کا سلسلہ جاری رہا اور یہ حملےممکنہ طور پر داعشی باقیات کی طرف سے کئے جا رہے ہیں۔