۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
حسن خلاطی عضو ائتلاف عراقیون

حوزہ / اتحاد الائنس عراق کے رکن حسن خلاطی نے کہا کہ ہم عراقی وزیر اعظم مصطفی کاظمی کی حکومت کے حامی نہیں ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اتحاد الائنس عراق کے رکن حسن خلاطی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم عراقی وزیر اعظم مصطفی کاظمی کی حکومت کے حامی نہیں ہیں۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ الکاظمی حکومت کی وجہ سے کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے ،کہا کہ الاتحاد الائنس نہ تو مصطفی الکاظمی کی حکومت کی حامی ہے اور نہ ہی اس کی کارکردگی سے مطمئن ہے۔

عراقی اتحاد الائنس کے رکن نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ حکومت جلد از جلد ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کرے۔ تنخواہوں کی ادائیگی اور بجٹ بل بھیجنے میں تاخیر حکومت کی ناکامی میں اضافہ کرتی ہے،بتایا کہ نیا انتخابی قانون ایک نئے سیاسی عمل کو تشکیل دیتا ہے جو لوگوں کے مطالبات کو پورا کرنے میں مؤثر ثابت ہوگا۔

الفتح الائنس کے رکن عبد الامیر التعیبان نے بھی ایوان نمائندگان کے مشوروں سے عراقی وزیر اعظم مصطفی کاظمی اور ان کے مشیروں سے پوچھ گچھ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .